اننت ناگ:وادی کشمیر میں کئی دنوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے وہی ناقص ڈرینج کی وجہ سے کئی سڑکیں زیر آب ہیں جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
موسلا دھار بارش کی وجہ سے جہاں عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی وہی قومی شاہراہ پر قائم پادشاہی باغ بجبہاڑہ میں بڑے پیمانے پر پانی جمع ہو گیا اس سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ساتھ ہی ساتھ سڑک پر پانی موجود ہونے کی وجہ سے ٹریفک میں بھی خلل پڑا۔
وہی اس حوالے سے مونسپل کونسل بجبہاڑہ نے ایک ٹیم روانہ کیا جنہوں نے صبح سویرے پانی نکالنے کا عمل شروع کیا گیا۔ میونسپل کونسل نے ترجیحی بنیادوں پر ٹریفک کی نقل و حرکت کے لیے قومی شاہراہ پر بارش کے جما پانی کو نکالنے کے لیے مشینری کے استعمال کئے گئے ۔
یہ بھی پڑھیں:Poor Drainage System اونتی پورہ کے جوبیارہ میں ناقص نکاسی نظام لوگوں کیلئے پریشانی کا سبب
مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ سڑک پر ڈی واٹرنگ اسٹیشن کو پوری طرح کارگر بنایا جائے تاکہ بارش کے گندے پانی نکالنے کا عمل تیزی سے ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکام نے پانی کی نکاسی کے لئے لاکھوں روپے کی مالیت سے ایک ڈی واٹرنگ اسٹیشن کے لئے بنیادی ڈھانچہ قائم کیا ہے، لیکن بدقسمتی سے ڈی واٹرنگ اسٹیشن پوری طرح سے کام نہیں کر رہا ہے۔