ETV Bharat / jammu-and-kashmir

حضرت علیؓ کے یوم شہادت پر میرواعظ عمر فاروق دستگیر صاحب میں وعظ و تبلیغ کریں گے - Hazrat Ali Martyrdom - HAZRAT ALI MARTYRDOM

Death Anniversary Hazrat Ali مسلمانوں کے آخری پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا زاد بھائی اور داماد حضرت علیؓ کی پیدائش 13 رجب 600 عیسوی کو ہوئی۔ ان کی شہادت 21 رمضان کو ہوئی۔

Etv BharatMirwaiz to address at Dastgeer Sahib Saria Bala tomorrow
حضرت علیؓ کے یوم شہادت پر میرواعظ عمر فاروق دستگیر صاحب میں وعظ و تبلیغ کریں گے
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 31, 2024, 10:17 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر): انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے اتوار کو اعلان کیا کہ میر واعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق اسلام کے چوتھے خلیفہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے یوم شہادت کے سلسلے میں آستان عالیہ دستگیر صاحب سریہ بالا میں پیر کو سہ پہر 3:30 بجے سے نماز عصر تک وعظ و تبلیغ کریں گے۔

یاد رہے کہ حضرت علی بن ابی طالب پر خارجی ابن ملجم نے 19 رمضان، 40 یجری کو کوفہ کی مسجد میں زہر آلود خنجر کے ذریعہ نماز کے دوران قاتلانہ حملہ کیا۔ اس حملے میں حضرت علی ؓشدید زخمی ہوئے، اگلے دو دن تک آپ زندہ رہے اور 21 رمضان 40 ہجری کو شہادت پائی۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ تقویٰ، حکمت اور انصاف کے لیے غیر متزلزل عزم کے لیے مشہور ہیں اور اسلامی تاریخ میں ایک قابل احترام مقام رکھتے ہیں۔انجمن اوقاف جامع مسجد کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ان کی شہادت کی برسی پوری دنیا کے مسلمان عقیدت و احترام کے ساتھ مناتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ "میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق، کشمیری مسلمانوں کے روحانی پیشوا، آستان عالیہ دستگیر صاحب سریہ بالا اجتماع کے دوران حضرت علی رضی اللہ عنہ کی زندگی اور تعلیمات کے بارے خطاب کریں گے۔

مزید پڑھیں: شہادت امام علیؑ پر انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام وادی بھر میں مجالس عزا
انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے اجتماعی یاد اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کی تعلیمات پر غور کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے لوگوں سے اجتماع میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.