ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ میں قومی کمیشن برائے تحفظ حقوق اطفال کی جانب سے کیمپ کا انعقاد - Camp on child rights in Pulwama - CAMP ON CHILD RIGHTS IN PULWAMA

Camp on child rights in Pulwama کمیشن برائے تحفظ حقوق اطفال کی رکن ڈاکٹر دیویا گپتا نے کہا کہ جموں و کشمیر کے بچوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

پلوامہ میں قومی کمیشن برائے تحفظ حقوق اطفال کی جانب سے کیمپ کا انعقاد
پلوامہ میں قومی کمیشن برائے تحفظ حقوق اطفال کی جانب سے کیمپ کا انعقاد (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 4, 2024, 5:16 PM IST

پلوامہ: قومی کمیشن برائے تحفظ اطفال نے سرکٹ ہاؤس پلوامہ میں بچوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق شکایات کا ازالہ کیمپ کا انعقاد کیا۔ قومی کمیشن کی رکن ڈاکٹر دیویا گپتا نے سرکٹ ہاؤس پلوامہ میں بچوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق شکایات کے ازالے کے کیمپ کی سربراہی کی۔ کیمپ میں اسسٹنٹ کمشنر ریونیو شہباز احمد بودا، ڈی وائی ایس پی ہیڈ کوارٹر پلوامہ اور ضلع کے تمام محکموں کے تمام ضلع سطح کے افسران نمائندگان قومی کمیشن برائے تحفظ اطفال کے زیر اہتمام شکایات کے ازالے کے کیمپ میں موجود تھے۔ کیمپ کے انعقاد کا بنیادی مقصد کسی بھی معاملے میں بچوں کی شکایات کو سننا اور تمام معاملات کا فوری ازالہ کرنا ہے۔

پلوامہ میں قومی کمیشن برائے تحفظ حقوق اطفال کی جانب سے کیمپ کا انعقاد (ETV Bharat)

ڈاکٹر دیویا گپتا کی سربراہی میں سرکٹ ہاؤس پلوامہ میں بچوں کے تحفظ کے لیے قومی کمیشن کی طرف سے لگائے گئے شکایات کے ازالے کے کیمپ کے دوران بچوں سے متعلق تقریباً 100 شکایات سنے گئے۔ کچھ شکایات کا فوری ازالہ کیا گیا اور دیگر کا نوٹس لیا گیا اور اعلیٰ حکام سے بات کی جائے گی تاکہ مختصر مدت میں ان کا ازالہ کیا جا سکے۔ اس موقع پر ایک استاد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے کیمپ منعقد کئے جانے چاہیے تاکہ بچوں کے درپیش مسائل حل ہوں۔ انہوں نے کہا آج کے اس کیمپ میں کئی بچوں کو مسائل موقع پر ہی حل کئے گئے جبکہ باقی کو متعلقہ افسران کی نوٹس میں لاکر حل کرنے کی ہدایت دی گئی جو ایک اچھا قدم ہیں۔

کمیشن کی قومی رکن ڈاکٹر دیویا گپتا نے کہا کہ کمیشن ملک میں بچوں سے متعلق شکایات کو سننے اور تمام شکایات کا مختصر مدت میں فوری ازالہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع پلوامہ میں بہت کچھ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے اور حکومت کو فاسٹ ٹریک کی بنیاد پر مسائل پر توجہ دینی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ جموں و کشمیر کے لیوٹیننٹ گورنر اور مرکزی وزراء کے ساتھ معاملات اٹھائیں گی تاکہ بچوں کے بالخصوص تعلیم کے شعبے سے متعلق مسائل کا فوری ازالہ کیا جا سکے۔

ڈاکٹر دویا گپتا نے کہا کہ جموں وکشمیر کے بچے تعلیم پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں لیکن نظام ناکام ہو رہا ہے جس کی وجہ بچوں کو مناسب تعلیمی سہولیات نہیں مل رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے کو مرکزی سطح کے اعلیٰ حکام کے ساتھ اٹھائیں گی اور ضلع کے بچوں کو مختصر وقت میں تمام سہولیات فراہم کرنے کے لیے کام کریں گی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.