بڈگام:سب ڈویژن بیروہ علاقے کے گورنمنٹ مڈل سکول سودی پورہ کے ایک طالب علم شہیم رمضان نے سال 2023 میں منعقدہ یو ٹی سطح کا مقابلہ "ٹائی کتھون" جس کے تحت کچھ یونیک کھیلونا بنانا تھا جس میں حصہ لیکر خود سے بنایا ہوا ایک ٹائی ٹیلی ویژن کا ماڈل پیش کیا۔
جس کے بعد انہیں پہلے زونل سطح پر پھر ضلع سطح اور یو ٹی سطح پر ان کے بنائے ہوئے اس کھیلونے ٹائی ٹیلی ویژن کو پہچان ملی۔ جس کے بعد انہیں ایک خاص سند "پیٹنٹ سرٹیفکیٹ" سے نوازا گیا۔ اس سند کی بدولت سے آنے والے دس سالوں تک اس کھیلونے کو نہ کوئی ڈیزائن کرسکتا ہے اور نہ ہی بنا سکتا ہے اور یہ مدت ختم ہونے کے بعد اس پیٹنٹ سرٹیفکیٹ کو مزید پانچ سال تک توسیع دی جاسکتی ہے۔
اس موقع پر میر واعظ وسط مولوی عبدالطیف بخاری نے بتایا کہ یہ کامیابی ہمارے لئے باعث فخر ہے اور خاص طور پر سب ڈویژن بیروہ کے لئے کیونکہ ایک سرکاری سکول کے بچے نے یو ٹی سطح پر اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا ہے۔اس ضمن میں اسکول کی ہیڈ مسٹرس اور تمام اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے جدید دور میں اپنے طلبہ کو نئی ٹیکنالوجی سے آشکار کیا ہے اور انہیں پڑھائی لکھائی کے علاوہ اس طرح کے مقابلوں میں شرکت کرنے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کی ہے۔
ہیڈ مسٹرس گورنمنٹ مڈل سکول سودی نے بتایا کہ سب سے پہلے میں اپنے سکول کے اساتذہ اور طلباء کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔جنہوں نے ہمیشہ اس سکول کو دوسروں سے منفرد بنانے کی کوشش میں کچھ نہ کچھ نیا کرتے ہیں اور ساتھ ہی اس "ٹائی کتھون" مقابلوں کو منعقد کرنے والوں کا جنہوں نے طلباء کو ایک پلیٹ فارم فراہم کیا اور انہوں نے اپنے جوہر دکھائے۔ انہوں نے کہا کہ شہیم رمضان ہمارے سکول کا ایک ہونہار بچہ ہے جس نے اس مقابلے میں حصہ لیکر امتیازی مقام حاصل کیا۔ جس میں اسے ہمارا بھر پور تعاون رہا اور آج ہمیں مسرت محسوس ہورہی ہے۔
شہیم رمضان نے بتایا کہ میں ساتویں جماعت میں زیر تعلیم تھا جب اس مقابلے "ٹائی کتھون" کا انعقاد کیا گیا تھا، انہوں نے کہا کہ میری پہلے زونل سطح پر سلیکشن ہوئی اور بعد میں ضلع سطح پر بھی میرے بنائے ہوئے "ٹائی ٹیلی ویژن" ماڈل کو یو ٹی سطح کے لیے انتخاب کیا گیا۔ جس کے بعد جون 2024 میں مجھے این آئی ٹی سرینگر میں منعقد ایک بڑی تقریب کے دوران اس سند "پیٹنٹ سرٹیفکیٹ" سے نوازا گیا۔ جس کو لیکر مجھے دلی مسرت محسوس ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ابھی ڈیولاپنگ سٹیج پر ہے لہذا میں ابھی آگے مزید اس میں مختلف چیزوں کا اضافہ کرون گا تاکہ یہ "ٹائی ٹیلی ویژن" سستا، پائیدار اور ٹیکنالوجی سے بھر پور ہو۔جسے بچے کھیلنے کے ساتھ ساتھ پڑھائی کی جانب متوجہ بھی ہوں گے۔
بڈگام: انشاء گل نے دوران تعلیم ہی کتاب لکھنے کا کارنامہ انجام دیا
اس ضمن میں ایک تقریب این آئی ٹی سرینگر میں منعقد ہوئی جس میں ایس سی ای آر ٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر پرکشت سنگھ منہاس اور جوائنٹ ڈائریکٹر، کنٹرولر آف پیٹنٹ اینڈ ڈیزائن گورنمنٹ آف انڈیا سنجے بھٹاچاریہ نے گورنمنٹ مڈل سکول سودی پورہ کے شہیم رمضان کو "پیٹنٹ سرٹیفکیٹ" پیش کی۔