ڈوڈہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں رادھا کشن مندر میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب ایودیا میں پران پرتیشتھا تقریب کے سلسلے میں منعقد کی گئی۔ توقع ہے کہ ایک خاص کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے مقامی باشندوں کی ایک بڑی تعداد ڈوڈہ کے رادھا کشن مندر میں خصوصی تقریب کا حصہ بنیں گے۔ اس تقریب کے دوران خصوصی دعا اور ہری بھجن کا اہتمام کیا جائے گا جس کا اہتمام سناتن دھرم سبھا ڈوڈا نے کیا ہے۔ مرکزی مندر کو لوگوں کے لیے سجایا اور صاف کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ڈوڈہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ایک مخصوص کمیونٹی کے لوگوں کے تمام گھروں پر رام کی مورتی کی تصویر والے جھنڈے بھی لگائے گئے ہیں۔لوگوں میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:رام مندر افتتاح: پی ایم مودی نے رسومات کا آغاز کیا، ایودھیا میں اہم شخصیات کا مجمع
اس دوران ایودیا سے لائی گئی اینٹ بھی مندر میں نصب کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ اینٹ خاص طور پر ایودیا سے ڈوڈا مندر کے لیے لائی گئی تھی۔ آج بڑی تعداد میں ڈوڈہ کے مکینوں کی موجودگی میں یہ اینٹ مندر کی دیوار میں رکھ دی گئی۔