ETV Bharat / jammu-and-kashmir

معروف سیاحتی مقام پہلگام میں موسم کی پہلی برفباری، سیاح کافی خوش

Snowfall in pahalgam مشہور سیاحتی مقام پہلگام کے چند واڑی اور آڑو ویلی میں آج بعد دوپہر ہلکی برفباری کا سلسلہ شروع ہوا۔ وہی امرناتھ کے پہاڑیوں پر بھی برفباری کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

fresh-snowfall-in-famous-tourist-spot-pahalgam
معروف سیاحتی مقام پہلگام میں موسم کی پہلی برفباری، سیاح کافی خوش
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 26, 2024, 10:54 PM IST

معروف سیاحتی مقام پہلگام میں موسم کی پہلی برفباری، سیاح کافی خوش

اننت ناگ: مسلسل خشک موسم کے بعد آخر کار محکمہ موسمیات کے پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ شروع ہوا۔ مشہور سیاحتی مقام پہلگام کے چندن واڑی اور آڑو ویلی میں آج بعد دوپہر ہلکی برفباری کا سلسلہ شروع ہوا۔ وہی امرناتھ کے پہاڑیوں پر بھی برفباری کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

برفباری سے خشک موسم کا خاتمہ ہوا اور درجہ حرارت میں قدرے بہتری آگئی جس سے نہ صرف عام لوگوں کو راحت کی سانس لی، بلکہ کشمیر آئے ہوئے سیاحوں کی تمنا بھی پوری ہوگئی۔ برفباری کو دیکھ کر مقامی و غیر ریاستی سیاح کافی لطف اندوز ہوئے ہے۔ غیر ریاستی سیاحوں کے مطابق برف دیکھ کو وہ بہت خوش ہوئے۔ سیاحوں کا کہنا ہے کہ سردیوں میں پہلگام کی وادیوں میں گھومنا ایک الگ ہی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت خوش ہوئے جب انہوں نے اس موسم کی پہلی بار برف کو گرتے ہوئے دیکھا۔

وہیں موسم کی پہلی برف باری سے کسانوں نے راحت کی سانس لی ہے اور امید ہے ہیں کہ میدانی علاقوں کے ساتھ ساتھ پہاڑی علاقوں میں بھی برفباری ہوئی۔دوسری جانب سیاحت سے وابستہ افراد خاص کر گھوڑے بان اور ہوٹل مالکان نے اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سال مسلسل خشک سالی کشمیر آنے والے سیاح کافی مایوس ہو جاتے تھے، مگر اب محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آج برفباری ہونے سے سیاحتی شعبے سے وابستہ افراد بھی کافی مطمئن نظر آرہے ہیں۔ برفباری ہونے سے مزید سیاح کشمیر کا رخ کریں گے۔

مزید پڑھیں: شوپیاں کے بالائی علاقوں میں برفباری:عام لوگوں اور سیاحوں میں خوشی

یاد رہے کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق 28 سے 31 جنوری تک کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں یا برف باری برفباری کا امکان ہے۔ یکم فروری سے 3 فروری تک بھی کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں یا برف باری بھی ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ نومبر 2023 سے جہاں وادی کے بالائی علاقوں میں برفباری دیکھنے کو ملتی تھی، وہیں امسال جنوری 2024 کے آخری حصہ میں برفباری ہوئی ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.