ETV Bharat / jammu-and-kashmir

منڈی تحصیل کے بالائی علاقوں میں برفباری،عوام بنیادی سہولیات سے محروم - برف ہٹانے کا کام

Snowfall Aftermath برفباری کے سبب منڈی تحصیل کے تمام بالائی علاقوں میں رابطہ سڑکوں پر ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہوئی ہے۔اگرچہ انتظامیہ کی جانب سے سڑکوں پر برف ہٹانے کا کام شروع کیا گیا تاہم دور دراز علاقوں میں کچھ رابطہ سڑکیں ابھی ضلع ہیڈ کوارٹر سے منقطع ہے۔

منڈی تحصیل کے بلائی علاقوں میں برفباری،عوام بنیادی سہولیات سے محروم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 1, 2024, 8:54 PM IST

منڈی تحصیل کے بالائی علاقوں میں برفباری،عوام بنیادی سہولیات سے محروم

منڈی( پونچھ): جموں و کشمیر کے مختلف میدانی علاقوں میں بدگ کے روز سے بارشیں اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔ وہی ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی بارشیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں بھاری برفباری ہوئی ہے۔

برفباری کے سبب منڈی تحصیل کے تمام بالائی علاقوں میں رابطہ سڑکوں پر ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہوئی ہے۔اگرچہ انتظامیہ کی جانب سے سڑکوں پر برف ہٹانے کا کام شروع کیا گیا تاہم دور دراز علاقوں میں کچھ رابطہ سڑکیں ابھی ضلع ہیڈ کوارٹر سے منقطع ہے۔ انتظامیہ نے منڈی تا لورن اور منڈی تا ساوجیاں سڑک پر سے برف ہٹانے کے لیے مشینری لگا کر گاڑیوں کر آمد و رفت کے لئے سڑکوں کو بحال کردیا گیا ہے۔

تاہم گاؤں کو جوڑنے والی رابطہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمد و رفت اب بھی متاثر ہے۔ اس حوالے سے لورن اور ساوجیاں کے لوگوں نے کہا کہ ان دوردراز علاقوں کے لوگ اس وقت بجلی، پانی، و دیگر سہولیات سے محروم ہیں۔

غور طلب رہے کہ منڈی, لورن, ساوجیاں, اڑائی, و دیگر علاقوں میں محکمہ بجلی کے ملازمین کی جانب برفباری کی وجہ سے گری پڑی بجلی کی ترسیلی لائنوں کو ٹھیک کیا جارہا ہے۔ تاکہ اس شدت کی سردی کے دوران بھی ان علاقوں تک بجلی کی سہولیات کو یقینی بنایا جاسکے۔

مزید پڑھیں: کشمیر میں برفباری سے طویل خشک موسم کا خاتمہ

ساوجیاں علاقہ کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے ساوجیاں علاقہ ایک سیاحتی مقام ہے جہاں سیاح خوبصوت حسن سے مالامال اس علاقہ سے لطف اندوز ہونے آتے ہیں،لیکن محکمہ سیاحت کی جانب سے سیاحوں کے لئے کوئی انتظامات نہیں کیے گئے ہیں، جس سے یہاں آنے والے سیاحوں کو سہولیات فراہم ہوسکیں۔ لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ساوجیاں علاقہ کو سیاحتی نقشہ پر لایا جائے اور یہاں سیاحوں کے ٹھہرنے کے لیے انتظامات کیے جائیں تاکہ یہاں آنے والے سیاح قدرت کے حسین منظر سے لطف اندوز ہو اور یہاں کے مقامی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم بھی ہو سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.