ETV Bharat / jammu-and-kashmir

فیضان اولیاء ٹرسٹ کی جانب سے اننت ناگ میں مفت طبی کیمپ منعقد - سیوک ایکشن پروگرام

Medical Camp in Anantnag طبی کیمپ میں مختلف شعبہ جات سے وابستہ ماہر امراض موجود تھے، جنہوں نے لوگوں کا معائنہ کیا اور انہیں صلاح و مشورہ دے کر مفت ادویات تقسیم کئے گئیں۔

Etv Bharatfree-medical-camp-organised-by-faizan-e-awliya-trust
فیضان اولیاء ٹرسٹ کی جانب سے اننت ناگ میں مفت طبی کیمپ منعقد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 27, 2024, 10:10 PM IST

فیضان اولیاء ٹرسٹ کی جانب سے اننت ناگ میں مفت طبی کیمپ منعقد

اننت ناگ: فیضان اولیاء ٹرسٹ اور تحریک صوت الاولیاء کے اشتراک سے ضلع اننت ناگ کے کھنہ بل علاقہ میں قائم شری روی جی ہائر سیکنڈری اسکول میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں کھنہ بل اور اس کے متصل علاقہ کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد مستفید ہوئی۔میڈیکل کیمپ کے دوران لوگوں کا علاج و معالجہ معالجہ کیا گیا اور ان میں مفت ادویات تقسیم کی گئیں۔

طبی کیمپ میں مختلف شعبہ جات سے وابستہ ماہر امراض موجود تھے، جنہوں نے لوگوں کا معائنہ کیا اور انہیں صلاح و مشورہ دے کر مفت ادویات تقسیم کی۔مستفید ہونے والے لوگوں نے فیضان اولیاء ٹرسٹ اور تحریک صوت الاولیاء کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور ان کے اس پہل کی سراہنا کی۔

مزید پڑھیں: اونتی پورہ میں سی آر پی ایف کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام

طبی کیمپ کے منتظمین نے کہا کہ وہ خدمت خلق کی نیت سے یہ کار خیر انجام دے رہے ہیں، تاکہ غریب عوام کو ان کی جانب سے کم و بیش راحت پہنچ سکے۔انہوں نے کہا کہ فیضان اولیاء ٹرسٹ اور تحریک صوت الاولیاء اس طرح کے مفت طبی کیمپس کا انعقاد کرتا آیا ہے اور آئندہ بھی یہ پہل جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ عوام کے ساتھ رابطے کو مضبوط بنانے کے لیے اور غریب عوام کو فائدہ پہنچانے کے لیے جموں و کشمیر میں سکیورٹی فورسز سیوک ایکشن پروگرام کے تحت مختلف پروگرام منعقد کر رہی ہیں،ان پروگرام میں کھیل کود سمیت مفت طبی کیمپ شامل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.