سرینگر: سابق ایم ایل سی خورشید عالم نے سجاد لون کی پیپلز کانفرنس کو دو برس کے بعد آج الوداع کہہ دیا۔ خورشید عالم نے مارچ 2021 میں پیپلز ڈیموکرٹیک پارٹی کو چھوڑ کر سجاد لون کی پیپلز کانفرنس میں شمولیت کی تھی۔ وہ اس پارٹی کے صوبائی صدر تھے۔ خورشید عالم کا کہنا ہے کہ پارلیمانی انتخابات کے بعد انکے کارکنان اور حامیوں کے مشورہ سے انہوں نے پیپلز کانفرنس کو چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز کانفرنس کو پارلیمانی انتخابات کے دوران پراکسی کا داغ لگا جس سے انکو محسوس ہوا کہ ایسی جماعتوں کو کشمیر کے عوام منظور نہیں کریں گے۔
خورشید عالم کا کہنا ہے کہ پیپلز کانفرنس کی سیاست سری نگر کے عوام بالخصوص انکے کارکنان میں قبول نہیں کی گئی جس سے وہ لوگوں کو انکے ساتھ نہیں جوڑ پائے۔ انکا کہنا ہے کہ وہ اپنی کارکنان کے ساتھ ہفتے کو میٹنگ کرکے مستقبل سیاسی سفر طے کریں گے۔ سرینگر کے سیاسی گلیاروں میں یہ چمہ مگوئیاں گردش کر رہی ہے کہ خورشید عالم پی ڈی پی میں واپسی کریں گے۔ خورشید عالم نے کہا کہ وہ کسی پارٹی میں شامل ہونے کے لئے گزارش لے کر نہیں جائیں گے، تاہم کارکنان کی رائے ہے کہ وہ پی ڈی پی میں واپسی کرے۔
خورشید عالم محکمہ امور صارفین میں ملازم تھے جس دوران میں وہ ملازمین یونین کے معروف لیڑر تھے۔ نوکری سے مستعفی ہونے کے بعد انہوں نے پی ڈی پی میں شمولیت کی تھی۔ وہ پی ڈی پی کی جانب سے ایم ایل سی بھی رہے ہیں۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
سابق ایم ایل سی خورشید عالم نے سجاد لون کو الوداع کہا - Former MLC Khurshid Alam
Khurshid Alam left Sajjad Lone جموں و کشمیر میں سابق ایم ایل سی خورشید عالم نے پیپلز کانفرنس پارٹی کو چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے دو سال قبل ہی پی ڈی پی کو چھوڑ کر سجاد لون کی پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔
Published : Jul 12, 2024, 4:53 PM IST