ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سابق ایم ایل اے نور محمد شیخ آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخاب لڑیں گے - Assembly Election 2024 - ASSEMBLY ELECTION 2024

اپنی پارٹی سے مستعفی ہونے والے بٹہ ملو کے سابق ایم ایل اے نور محمد شیخ آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑیں گے۔ نور محمد شیخ نے بتایا کہ یہ فیصلہ انہوں نے اپنے کارکنان کے ساتھ میٹنگ کرنے کے بعد کیا ہے۔

نور محمد شیخ آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخاب لڑیں گے
نور محمد شیخ آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخاب لڑیں گے (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 2, 2024, 1:37 PM IST

سری نگر (جموں و کشمیر): جموں و کشمیر میں حال ہی میں اپنی پارٹی سے مستعفی ہونے والے بٹہ ملو کے سابق ایم ایل اے نور محمد شیخ نے اعلان کیا کہ وہ سنٹرل شالٹینگ حلقہ سے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑیں گے۔

نور محمد شیخ کا آزادانہ طور پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ ان کے حامیوں سے مشاورت کے بعد آیا، بقول شیخ، ان کے حامیوں نے انہیں آزاد امیدوار کے طور پر انتخابات لڑنے کا مشورہ دیا۔

شیخ نے آج ای ٹی وی بھارت کے ذریعہ سے اس بات کی تصدیق کی۔ ایسی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ نور محمد شیخ، جیل میں بند انجینئر رشید کی قیادت والی عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) میں شامل ہو سکتے ہیں، خاص طور پر ان اطلاعات کے بعد کہ اے آئی پی لیڈروں نے ان سے رابطہ کیا ہے۔

نور محمد شیخ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) کی قیادت نے ان سے رابطہ کیا تھا، لیکن آخر کار انہوں نے آزادانہ نمائندگی کے لیے اپنی وابستگی کا حوالہ دیتے ہوئے پارٹی سے وابستہ ہوئے بغیر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔

نور محمد شیخ نے اس سے قبل پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی نمائندگی کرتے ہوئے 2014 کے اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ تاہم، انہوں نے اس وقت پی ڈی پی سے استعفیٰ دے دیا تھا جب بی جے پی کی زیرقیادت مرکزی حکومت نے آرٹیکل 370 کو منسوخ کر دیا، جس نے ہندوستانی آئین کے تحت خطے کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

شیخ بعد میں جموں و کشمیر کی اپنی پارٹی میں شامل ہو گئے تھے، لیکن اس سال 5 اگست کو، انہوں نے آزادانہ طور پر الیکشن لڑنے کے لیے تمام پارٹی وابستگیوں سے خود کو الگ کر لیا۔ اور اپنی نمائندوں کے ساتھ مشورہ کرنے کے بعد وہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابات لڑرہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.