ETV Bharat / jammu-and-kashmir

لوک سبھا انتخابات کے مدنظر پونچھ میں سکیورٹی فورسز کا فلیگ مارچ اور تلاشی مہم جاری - Lok Sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

25 مئی کو پونچھ میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے مدنظر سخت حفاظتی انتظامات کر لیے گئے ہیں۔ ضلع میں پولیس نے مارچ نکالا اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ووٹنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

ضلع پونچھ میں تلاشی مہم جاری
ضلع پونچھ میں تلاشی مہم جاری (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 24, 2024, 4:29 PM IST

ضلع پونچھ میں تلاشی مہم جاری (ETV Bharat)

پونچھ (جموں و کشمیر): لوک سبھا انتخابات کے درمیان پونچھ میں سکیورٹی فورسز کی طرف سے فلیگ مارچ اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ لوک سبھا انتخابات کو پرامن طریقے سے کرانے کے لیے پولیس انتظامیہ نے ایس ایس پی پونچھ یوگل منہاس کی قیادت میں سکیورٹی تعینات کر دی ہے۔ پونچھ پولیس کی ٹیم نے ضلع پونچھ میں مختلف مقامات پر فلیگ مارچ بھی کیا۔

فلیگ مارچ کے دوران سیکورٹی اہلکاروں نے لوگوں سے بلا خوف ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔ پولیس کے مطابق ضلعی پولیس کی ایس او جی ٹیم اور پیرا ملٹری فورس نے ضلع کے مختلف مقامات پر مل کر فلیگ مارچ کیا تاکہ یہاں پر لوگ بغیر کسی خوف و ہراس کے پرامن طریقے سے ووٹ ڈال سکیں۔

اس فلیگ مارچ میں ڈسٹرکٹ پولیس، سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے علاوہ بھارتی فوج کے جوان بھی شامل رہے۔ پولیس کا مقصد آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد ہے جس کے لیے فلیگ مارچ کے ذریعے لوگوں کو آگاہ کیا جا رہا ہے کی وہ کسی بھی طرح کا ڈر خوف اپنے دل میں نہ رکھیں اور ووٹنگ میں حصہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کی ٹیمیں الیکشن کرانے کے لیے تیار ہیں، جس کے لیے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ اگر سماج دشمن عناصر جیسے کہ منشیات، غیر قانونی شراب یا غیر قانونی اسلحہ رکھتا پایا گیا تو اس کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔ پولیس ٹیم نے عوام سے اپیل کی کہ آنے والی 25 مئی کو اپنے اپنے گھروں سے نکل کر ووٹ دیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.