ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ایس ڈی جی بی ایس ایف کا پانچ روزہ دورہ کشمیر اختتام پذیر - BSF Special DG Khurania

Bsf DG kashmir Visit بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بی ایس ایف کی مغربی کمان کے ایس ڈی جی 18 سے 22 مارچ تک کشمیر فرنٹیئر کے پانچ روزہ دورے پر تھے۔دورے کا مقصد ایل او سی پر سکیورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔

BSF DG KASHMIR
مغربی کمان کے ایس ڈی جی
author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 23, 2024, 4:23 PM IST

سرینگر: سرحدی حفاظتی فورس (بی ایس ایف) مغربی کمان کے خصوصی ڈائریکٹر جنرل (ایس ڈی جی) یوگیش بہادر کھورانیہ کا لائن آف کنٹرول پر سکیورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کے مقصد کے لئے کیا جانے والا پانچ روزہ دورہ وادی کشمیر اختتام پذیر ہوا۔

بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بی ایس ایف کی مغربی کمان کے ایس ڈی جی 18 سے 22 مارچ تک کشمیر فرنٹیئر کے پانچ روزہ دورے پر تھے۔انہوں نے کہا کہ اس دورے کا مقصد ایل او سی پر سکیورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔
ان کا بیان میں کہنا تھا: 'موصوف ایس ڈی جی کے دورے کا آغاز بی ایس ایف کشمیر فرنٹیئر کے آئی جی اشوک یادو کے ایل او سی اور اندورنی علاقوں میں سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ سے ہوا'۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ اس دورے میں فضائی جاسوسی اور دفاعی علاقوں کے ساتھ ساتھ کپوارہ اور سرینگر میں بی ایس ایف سیکٹر ہیڈ کوارٹر کا دورہ بھی شامل تھا۔
انہوں نے کہا کہ ایس ڈی جی نے ہر مقام پر مقامی بی ایس ایف کمانڈروں اور جوانوں کے ساتھ حفاظتی منظر نامے اور لائن آف کنٹرول کے ساتھ آپریشنل تیاریوں کے بارے خود بات چیت کی۔
انہوں نے کہا کہ کھورانیہ نے دورے کے دوران فوج کی 15 ویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی سے بھی ملاقات کی اور بی ایس ایف اور فوج کے درمیان مشترکہ کاوشوں پر تبادلہ خیال کیا اور اس دوران وادی میں امن، خوشحالی اور ترقی کے حصول کے لئے ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔

موصوف ترجمان نے کہا کہ ایس ڈی جی نے کمپوزٹ ہسپتال اور ایس ٹی سی بی ایس ایف کمشیر کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے بھرتی ہونے والوں کی جسمانی اور پیشہ ورانہ مہارت کی تربیت کا جائزہ لیا۔

مزید پڑھیں: ڈی جی، بی ایس ایف کا جموں دورہ، سیکورٹی کا لیا جائزہ لیا

انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران کھورانیہ نے سینئر افسروں ،ماتحت افسروں اور جوانوں کے ساتھ پرہاری سمیلن کے توسط سے بات چیت کی۔ان کا کہنا تھا کہ اس دوران موصوف ایس ڈی جی نے بی ایس ایف اہلکاروں کی اعلیٰ سطح کی پیشہ ورانہ مہارت کی سراہنا کی اور ان کو تاکید کی کہ وہ وادی میں امن خراب کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے انتہائی چوکس رہیں۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.