ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بانڈی پورہ میں جھیل ولر میں کشتی الٹنے سے ماہی گیر ہلاک - Wular Lake Bandipora - WULAR LAKE BANDIPORA

Fisherman Drowned in Bandipora بانڈی پورہ میں جھیل وولر میں کشتی الٹنے سے 45 سالہ ماہگیر جاں بحق ہو گیا ہے۔ متوفی کی شناخت مشتاق احمد کاوا ولد غلام محمد کاوا کے بطور ہوئی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 9, 2024, 4:32 PM IST

بانڈی پورہ میں جھیل ولر میں کشتی الٹنے سے ماہی گیر ہلاک

بانڈی پورہ: شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے کنہ بتھی گاؤں کے ایک 45 سالہ ماہی گیر کی ولر جھیل میں صبح سویرے کشتی الٹنے سے موت واقع ہو گئی۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ بانڈی پورہ میں جھیل ولر میں ایک ماہی گیر مچھلیاں پکڑنے کے لئے جا رہا تھا کہ اس دوران اس کی کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں وہ غرقآب ہوکر لقمہ اجل بن گیا۔متوفی ماہی گیر کی شناخت مشتاق احمد کاوا ولد غلام محمد کاوا ساکن کانی بتھی بانڈی پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی آس پاس موجود ماہگیروں نے ریسکیو آپریشن شروع کیا اور انتھک کوشش کے بعد پانی سے لاش باز یاب کی گئی۔دریں اثنا پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے لئے ضلع ہسپتال بانڈی پورہ منتقل کیا ہے، بعد میں لاش کو تدفین کے لے وارثین کے حوالے کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ولر جھیل کے ماہی گیروں کی مشکلات

یاد رہے کہ معروف ولر جھیل اپنی خوبصورتی کے لیے دنیا بھر میں معروف ہے، ہر سال نہ صرف لاکھوں سیاح اس جھیل کی سیر کرتے ہیں بلکہ سینکڑوں کنبوں خاص کر ماہی گیروں کا روزگار بھی اس جھیل کے ساتھ وابستہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.