ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرینگر اور اننت ناگ میں سیزن کی پہلی برفباری - سرینگر میں سیزن کی پہلی برفباری

First Snowfall In Srinagar سرینگر سمیت وادی کشمیر کے دیگر اضلاع میں اس سیزن کی پہلی برفباری رکارڈ کی گئی۔ 31 جنوری اور یکم فروری کی درمیانی شپ سرینگر میں بارش کے ساتھ ہلکی برفباری بھی ہوئی۔ سرینگر میں صبح برف کی سفید چارد بیچھی ہوئی نظر آئی۔

سرینگر اور اننت ناگ میں سیزن کی پہلی برفباری

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 1, 2024, 11:22 AM IST

سرینگر اور اننت ناگ میں سیزن کی پہلی برفباری

سرینگر: وادی کشمیر کے بالائی علاقوں اور کئی سیاحتی مقامات پر چند دنوں سے ہی رک رک برفباری برف کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم سرینگر میں اس سیزن کی پہلی برفباری ہوئی۔ موسم میں آئی سے اس تبدیلی سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔اس سے سردی میں اضافہ محسوس کیا جارہا ہے۔ ادھر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران میدانی علاقوں میں بارشیں جب کہ وادی کے سیاحتی مقامات گلمگرگ، پہلگام، سونہ مرگ اور دودھ پتھری وغیر میں تازہ برف برف باری ہوئی جس کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ ان مقامات پر سیاح برفباری سے زبردست لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ ادھر شمالی کشمیر کے مثرھل کی زیڈگلی پر 2 فٹ سے زائد برفباری جمع ہوئی جبکہ جمہ گنڈ دو فٹ اور باب ٹاپ بڈنمل پر ایک فٹ جمع ہوئی بھاری برفباری کے سبب کیرن، کرناہ،مثرھل، جمہ گڈ وغیرہ علاقے ضلع صدر مقام سےکٹ کر رہ گئے ہیں۔

جب کہ چوکی بل کرناہ اور کیرن سڑک گاڑیوں کے آمدورفت کے لیے بند ہوگئی ہے۔ محکمے موسمیات کے مطابق یکم فروری کی شام تک وادی میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی برف باری ہو سکتی ہے۔اس دوران کپوارہ، بانڈی پورہ، بارہمولہ، گاندربل،کولگام، شوپیاں اور اننت ناگ کے بالائی علاقوں میں بھاری برف باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برف باری کے بیچ کوکرناگ میں انہدامی کارروائی

محکمہ موسمیات کے مطابق 2 فروری کو موسم خشک رہنے کے امکان ہے جبکہ 3 اور 4 فروری کو بالائی علاقوں میں کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانہ درجے کے برفباری کی پیش گوئی ظاہر کی گئی ہے۔ ادھر میں ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر جموں وکشمیر کے 6 اضلاع میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی ہے۔ان اضلاع میں ڈوڈہ،پونچھ، گاندربل،بارہمولہ، بانڈی پورہ اور کپوارہ شامل ہیں۔

دوسری طرف محکمہ موسمیات کے پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں بھی برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ اننت ناگ کے میدانی علاقوں میں اس سال کی پہلی برفباری ہو ئی ہے۔ اس سے عوامی حلقوں میں کافی خوشی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ برفباری سے خشک موسم کا خاتمہ ہوا۔ درجہ حرارت میں قدرے بہتری آ گئی جس سے نہ صرف عام لوگوں کو راحت ملی بلکہ کشمیر آئے ہوئے سیاحوں کی تمنا بھی پوری ہو گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.