راجوری: راجوری ضلع کے تھانہ منڈی علاقے کے کریوٹے گاؤں میں فائرنگ کے کچھ واقعے کی اطلاع ملی ہے۔ حکام نے بتایا کہ آج شام تھانہ منڈی میں کچھ گولیوں کی آوازیں سنی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دس سے بارہ گولیوں کی آوازیں سنی گئیں۔ اس کے فوراً بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔