ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کسان اپنے آباؤ اجداد کی زمین کی نشاندہی کرنا چاہتے ہیں - Farmers On ancestors land

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 8, 2024, 7:23 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے سوئیباغ کے کسان اپنے آباؤ اجداد کی زمین کی نشاندہی کرنا چاہتے ہیں جو ہوکر سر گیلی زمین کے قریب واقع ہے-

کسان اپنے آباؤ اجداد کی زمین کی نشاندہی کرنا چاہتے ہیں
کسان اپنے آباؤ اجداد کی زمین کی نشاندہی کرنا چاہتے ہیں (etv bharat)

بڈگام :کسانوں نے آج حکام سے اپیل کی ہے کہ ان کی زمین جو کہ ہوکرسر گیلی میں واقع ہے کو نشاندہی کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس زمین پر ہمارے آباؤ اجداد گزشتہ کئی برسوں سے کاشت کرتے تھے لیکن اس وقت محکمہ جنگلات ہمیں مذکورہ زمین پر کاشتکاری کرنے کی اجازت نہیں دے رہا ہے۔

انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 2014 کے سیلاب کی وجہ سے ماضی میں جو زمین ہم نے کاشتکاری کے لیے استعمال کی تھی اسے نقصان پہنچا ہے۔ اب ہم اس زمین کو بھر کر اسے کاشت کے لیے بہترین بنانا چاہتے ہیں لیکن بدقسمتی سے محکمہ جنگلات کہہ رہا ہے کہ یہ زمین کس کی ہے۔علاقے کے کسانوں کے پاس اسی زمین کے کاغذات ریونیو ریکارڈ کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ترال میں دھان کے کھیتوں میں بیماری لگنے سے کسان پریشان

کسانوں نے حکام سے اپیل کی کہ ہماری زمین کی نشان دہی کی جائے تاکہ ہم اسی زمین پر کاشتکاری شروع کر سکیں۔زمین ہماری ہے۔برسوں سے اسی زمین پر ہمارے آباؤ اجداد کاشتکاری کرتے ہیں۔ایک کسان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف جموںو کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کسانوں کے لیے نئی سکیمیں متعارف کروا رہے ہیں۔انہیں کسانوں کی پریشانیوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.