ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ میں ڈمپنگ سائٹ تعمیرکرنے کے خلاف مقامی باشندوں کا احتجاج - Protest Against dumping site

ضلع پلوامہ کے پتل باغ علاقے میں مقامی باشندوں زعفران پیدا کرنے والی زرخیز زمین پر ڈمپنگ سائٹ تعمیر کرنے کے خلاف جم کر احتجاج کیا۔ انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کو ڈمپنگ سائٹ تعمیرکرنے کے فیصلے کو واپس لینا چاہئے۔

پلوامہ میں ڈمپنگ سائٹ تعمیرکرنے کے خلاف مقامی باشندوں کا احتجاج
پلوامہ میں ڈمپنگ سائٹ تعمیرکرنے کے خلاف مقامی باشندوں کا احتجاج (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 22, 2024, 6:40 PM IST

پلوامہ میں ڈمپنگ سائٹ تعمیرکرنے کے خلاف مقامی باشندوں کا احتجاج (etv bharat)

پلوامہ: ضلع پلوامہ کا پانپور، پتل باغ، لیتہ پورہ اور دیگر کئی علاقوں میں ملک کا اعلیٰ معیار کے زعفران اگایا جاتا ہے۔ اس کے ضلع کے مقامی باشندے زعفران کی کاشتکاری سے وابستہ ہیں۔ وہیں حکومت کے ساتھ ساتھ ضلع انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ ضلع میں زعفران کی کاشت کو بہتر بنانے کے لیے بہت محنت کر رہا ہے۔

تاہم پتل باغ پلوامہ کے زعفران کاشتکاروں نے الزام لگایا کہ میونسپل کمیٹی پانپور نے زعفران کے کھیتوں کے درمیان سرکاری زمین میں ڈمپنگ سائٹ بنائی ہے جس سے زعفران زمین کو حطرہ لاحق ہوگیا ہیں۔

کسانوں نے کہا کہ زعفران کے کھیتوں کے درمیان کچرے کو پھینکنے سے نہ صرف زعفران کی پیداوار کو نقصان پہنچ گا بلکہ زعفران کی سیاحت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوگی۔

پتل باغ کے ایک مقامی اور زعفران کے کاشتکار ارشاد احمد نے کہا کہ ایک طرف حکومت زعفران کی فصل کی اعلیٰ کوالٹی کی کاشت کو بڑھانے کے لیے زعفران مشن چلا رہی ہے اور دوسری طرف زعفران کی زمین کے درمیان کچرے کو پھینکنا حکومت کی عدم دلچسپی کو ظاہر کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پلوامہ: گندگی کا انبار، صفائی مہم اور اس کی زمینی حقیقت کچھ اور

انہوں نے کہا کہ کچرے کو پھینکنے سے زعفران کی پیداوار اور زراعت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر پلوامہ سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے کو غور سے دیکھیں اور ڈمپنگ سائٹس کو کسی دوسرے جگہ منتقل کرنے کے احکامات صادر کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.