ETV Bharat / jammu-and-kashmir

زخمی نوجوان کے والدین کو انصاف کا انتظار - Family waiting for justice

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 1, 2024, 3:21 PM IST

گجرات سفر کے دوران سگریٹ نوشی کی مخالفت کرنے پر جموں کو چلتی ٹرین سے پھینکنے کا افسوسناک واقعے کے بعد زخمی نوجوان کے والدین انصاف کے منتظر ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ انہیں حکومت سے انصاف چاہئے

زخمی نوجوان کے والدین کو انصاف کا انتظار
زخمی نوجوان کے والدین کو انصاف کا انتظار (etv bharat)

جموں:جموں کے گریٹر کیلاش علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک ایک نوجوان کے ساتھ انسانیت کو شرمسار کرنے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جموں کے تشار سنگھ کا نام ایک ایس ایس بی کے لئے انٹرویو دینے ویشنو دیوی ایکسپریس ٹرین کے ذریعہ جموں سے گجرات جا رہا تھا، تاہم ٹرین میں چند افراد کو سگریٹ پینے سے روکنا اتنا مہنگا پڑ گیا۔سگریٹ پینے والوں نے تسار سنگھ کو چلتی ہوئی ٹرین سے باہر پھینک دیا۔

جموں کا نوجوان توشار سنگھ، پنجاب کے ایک ہسپتال میں آئی سی یو بیڈ پر اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے۔ فوج میں بھرتی ہونے کے اپنے خواب کو پورا کرنے کے لیے تشار 19 مئی کو جموں سے گجرات میں ایس ایس بی انٹرویو میں شرکت کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ لدھیانہ پہنچتے ہی ٹرین میں چند افراد سگریٹ پینے لگے۔ جب تشار نے ان سے سگریٹ نہ پینے کو کہا تو انہوں نے اسے ٹرین سے باہر پھینک دیا۔

اس حادثے کے بعد تشار کافی دیر تک ریل ٹریک پر پڑا رہا۔ تشار کو ایک اجنبی اسپتال لے گیا جہاں سے اسے ڈی ایم سی لدھیانہ بھیج دیا گیا۔ تشار کے والدین جب پہنچے تو تشار وینٹی لیٹر پر تھا۔ تشار کے والد نے معاملے کی اطلاع پولیس کو دی تو بیان ریکارڈ نہ ہونے کی وجہ سے پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا تاہم تشار کو جب ہوش میں آیا تو اس نے ای میل کے ذریعہ اپنی شکایت درج کرائی۔اس کے بعد ریلوے پولیس نے ایک ماہ بعد اس معاملے میں ایف آئی آر درج کی۔ اس کے باوجود پولیس اب تک کسی کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

یہ بھی پڑھیں:سرینگر میں بمنہ فلائی اوور کو عوام کےلئے کھول دیا گیا

والد کے مطابق تشار کا خواب فوج میں افسر بن کر ملک کی خدمت کرنا تھا۔ اسی مقصد کے ساتھ تشار نے ایس ایس بی کے دو پیپرز بھی پاس کر لیے تھے۔ لیکن ایک چھوٹی سی بات نے اس کی زندگی میں طوفان کھڑا کر دیا۔ دوسری جانب تشار کے والد کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کا افسوس ہے کہ اتنی بڑی بات ہونے کے باوجود نہ ریلوے کا کوئی اہلکار اور نہ ہی کوئی ملازم ان سے ملنے آیا۔ تشار کے والد نے وزیر ریلوے سے انصاف دلانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دوبارہ اس طرح کا واقعہ کسی اور باپ کے ساتھ نہ ہوں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.