ETV Bharat / jammu-and-kashmir

انسداد منشیات کے عالمی دن پر ترال میں تقاریب کا اہتمام - World Anti Drug Day - WORLD ANTI DRUG DAY

عالمی یوم منشیات کے موقع پر جموں و کشمیر میں شعور بیداری پیدا کرنے کےلئے پروگرامز منعقد کئے گئے۔ اس سلسلہ میں ترال میں بھی ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں اسکولی طلبا نے شرکت کی۔

انسداد منشیات کے عالمی دن پر ترال میں تقاریب کا اہتمام
انسداد منشیات کے عالمی دن پر ترال میں تقاریب کا اہتمام (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 26, 2024, 10:19 PM IST

ترال : منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر وادی بھر کے ساتھ ساتھ ترال میں بھی تقریبات کا اہتمام رہا اس حوالے سے گورنمنٹ گرلز ہایر سیکنڈری اسکول ترال میں ایک پروگرام منعقد ہوا جہاں تحصیلدار ترال عمران احمد بطورِ خصوصی مہمان شریک ہوے جبکہ مختلف اسکولوں کے طلباء نے پروگرام میں شرکت کرکے اس مناسبت سے مقالات پیش کیے۔

انسداد منشیات کے عالمی دن پر ترال میں تقاریب کا اہتمام (ETV Bharat)

اس دوران ترال پولیس اور ڈگری کالج ترال کی جانب سے مشترکہ طور آج کے دن کی مناسبت سے ایک آگاہی ریلی اور پروگرام منعقد ہوا جس میں پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ترال مشتاق احمد ملک ، ایس ڈی پی او ترال سھیل ریشی، پرنسپل بایز ہایر سیکنڈری ترال مشتاق احمد نایک ، ایس ایچ او ترال اور دیگر عہدیدار موجود تھے اس موقع پر معاشرے میں منشیات کی پھیلتی وبا کے حوالے سے سیر حاصل بحث کی گئی اس موقع پر والدین سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنے بچوں پر خاص نظر گزر رکھے کیونکہ اگر بچے کی تربیت نہیں کی جاے گی تو وہ آسانی کے ساتھ ڈرگ مافیا کا شکار ہو سکتا ہے اور اس لیے وقت کا تقاضا ہے کہ اس حوالے سے کسی بھی طرح کا لیت ولعل نہ کیا جائے-

واضح رہے کہ ہر سال 26 جون کو دنیا منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن منانے کے لیے اکٹھی ہوتی ہے۔ آئیے ورلڈ ڈرگ ڈے 2024 اور اس کی اہمیت کے بارے میں عوام کوآگاہ کیا جاتا ہے-

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.