ETV Bharat / jammu-and-kashmir

انجینئر رشید کو ووٹ تقسیم کرنے کے لئے رہا کیا گیا: عمر عبداللہ - Omar Abdullah on Er Rashid - OMAR ABDULLAH ON ER RASHID

سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے رام بن میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کی ’ڈبل انجن‘ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ 10 برسوں کے دوران کوئی ترقی نہیں ہوئی۔ انہوں نے انجینئر رشید کی رہائی پر بھی کئی خدشات کا اظہار کیا۔

ا
عمر عبداللہ، این سی نائب صدر (فائل فوٹو)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 11, 2024, 8:40 PM IST

رام بن میں نیشنل کانفرنس کی انتخابی ریلی (ای ٹی وی بھارت)

رام بن (جموں و کشمیر): نیشنل کانفرنس (این سی) کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی شدید تنقید کرتے ہوئے ان کی ’’ڈبل انجن‘‘ سرکار کو ناکام قرار دیا۔ صوبہ جموں کے رام بن ضلع میں پارٹی امیدوار ایڈوکیٹ ارجن سنگھ راجو کے حق میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ ’’جموں کشمیر میں گزشتہ 10 برسوں سے بی جے پی کی ’ڈبل انجن‘ حکومت رہی، لیکن عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا۔‘‘

عمر عبداللہ نے کہا: ’’ہم 10 سال سے دیکھ رہے ہیں کہ یہ ڈبل انجن حکومت کیسے کام کر رہی ہے، لیکن نتیجہ کچھ بھی نہیں۔ لوگ اب بھی انتظار کر رہے ہیں کہ کب الیکشن ہوں گے اور کب لوگوں کی حالت بہتر ہوگی۔‘‘ عمر عبداللہ نے مزید کہا کہ بی جے پی ہمیشہ ان لوگوں کے ساتھ مل جاتی ہے جن کے خلاف وہ ماضی میں بولتی رہی ہے۔عمر نے کہا: ’’2014 میں بھی ریاست میں یہی ہوا تھا۔ وہ ہر ریاست میں ڈبل انجن کی بات کرتے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ 2014 سے اب تک مفتی صاحب اور ایل جی کی حکومت میں بھی کوئی ترقی نہیں ہوئی۔‘‘

تقریب کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں کی جانب سے انجینئر رشید کی رہائی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں عمر عبداللہ نے کہا: ’’اروند کیجریوال کی رہائی کی مذمت کرنے والی بی جے پی آج انجینئر رشید کی رہائی کا خیر مقدم کر رہی ہے۔‘‘ عمر عبداللہ کے مطابق ’’انجینئر رشید کی رہائی صرف یہاں کے ووٹوں کو تقسیم کرنے کے لیے عمل میں لائی گئی ہے۔‘‘

قبل ازیں، جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ کے مطابق ’’بی جے پی کا طرز سیاست عوام کو گمراہ کرنے پر مبنی ہے اور جب بھی نیشنل کانفرنس یا کانگریس کی حکومت کی بات آتی ہے تو بی جے پی افواہیں پھیلانے لگتی ہے۔‘‘ عمر عبداللہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مذہب کی بنیاد پر سیاست کو مسترد کریں۔ انہوں نے کہا؛ ’’میں نے کبھی مذہب کے نام پر سیاست نہیں کی۔ ہم نے کبھی ووٹ مذہب کے نام پر نہیں مانگا۔‘‘

عمر عبداللہ نے اپنی تقریر میں عسکریت پسندی کے خاتمے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: ’’جب میں اقتدار میں تھا، تو ہم نے عسکریت پسندی کا مکمل خاتمہ کیا تھا، لیکن حالیہ برسوں میں جموں کے خطے میں عسکری واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ اگر انڈیا الائنس کی حکومت آئی، تو ہم جموں کو دوبارہ عسکریت پسندی سے پاک کریں گے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: انجینئر رشید کی رہائی سے این سی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، لیکن ان کو بی جے پی کے خلاف لڑنا چاہیے، آغا روحلہ -

انجینئر رشید، عمر عبداللہ اور محبوبہ ایک جیسی زبان بولتے ہیں: رام مادھو - Ram Madhav on Er Rashid

انجینئر رشید کو رہا کیا گیا تو شبیر شاہ، یاسین ملک کو کیوں نہیں؟ پی ڈی پی امیدوار کا سوال - PDP on Er Rashid Bail

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.