گاندربل:جموں و کشمیر کے گاندربل میں شری امرناتھ یاترا کا سلسلہ زور شور سے جاری ہے۔ بال تل میں زوجیلا ٹنل پروجیکٹ پر کام کر رہی میگا تعمیراتی انجینرنگ کمپنی سالانہ امر ناتھ جی یاترا کے دوران یاتریوں کو ہر ممکن سہولیات بہم پہنچانے کے لئے اپنی خدمات میسر رکھنے میں پیش پیش رہ کر ایک مثال قایم کررہی ہے
یاترا کے پوتر سفر کو آسان بنانے میں اس کمپنی کا بہت بڑا تعاون ہے۔یاتریوں کی سہولیات کے لیے بال تل میں پل بنانے، تعمیراتی شڈ بنانے اور یاتریوں کو مفت لنگر کے علاوہ دیگر سہولیات بہم پہنچانے کے لیےکمپنی ایک اہم کردار نبھا رہی ہے
تاکہ تیرتھ یاترا پر آنے والے یاتریوں کو دشواریوں کا سامنا نا کرنا پڑے۔ان کا یہ اہم سفر کامیاب رہے۔ کمپنی نے میڈیکل خدمات، ڈاکٹروں کی رہائش، بیت الخلا اور گھوڑوں کےلیے اصطبل تعمیر کیے تاکہ یاترا کے دوران نظم و ضبط برقرار رہے۔ یہان بالتل میں اپنی خدمات میسر رکھنے والوں کو پریشانیوں کا سامنا نا کرنا پڑے۔
یہ بھی پڑھیں:سخت سیکورٹی کے درمیان، دوسرے دن 6619 یاتری مقدس امرناتھ گپھا کے لیے روانہ -
ضلع انتظامیہ کی جانب سے یاتروں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ضلع انتظامیہ کی جانب سے یاتروں کو تمام تر طبی سہولیات کو فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اسی کے تحت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے۔