ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں میں بڑھتی عسکریت پسندی: ’دشمن کے عزائم کو ناکام بنائیں گے‘، ڈی آئی جی جموں - JAMMU MILITANCY

ڈی آئی جی شیو کمار شرما نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

a
ڈی آئی جی، جموں، شیو کمار شرما (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 9, 2024, 3:47 PM IST

ڈی آئی جی، جموں، شیو کمار شرما کے ساتھ خصوصی گفتگو (Video: ETV Bharat)

جموں (جموں کشمیر) : ڈی آئی جی برائے جموں، سانبہ ، کٹھوعہ رینج - شیو کمار شرما - نے صوبہ جموں میں بڑھتی عسکریتی پسندی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’دشمن ملک (پاکستان) بھارت میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور دہشت گردی کو پھیلانے کے لیے نت نئے حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے اِن عزام کے خلاف سیکورٹی ایجنسیز کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا: ’’لیکن جموں کشمیر پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔‘‘

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے محمد اشرف گنائی کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران ڈی آئی جی نے کہا: ’’ہماری لڑائی دہشت گردی کے خلاف ہے اور ہم ہر حال میں کامیاب ہوں گے۔ چاہے دہشت گرد کوئی بھی راستہ اختیار کریں، ہم انہیں جموں کی سرزمین پر ہی ناکام بنا دیں گے۔ ہماری پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی تربیت اور تعاون اس قابل ہے کہ وہ ان دہشت گردوں کو اور ان کے سبھی عزائم کو ختم کر سکیں۔‘‘

ڈی آئی جی شیو کمار شرما نے عوام سے ’’دہشت گردوں کے بارے میں معلومات کو پولیس تک پہنچائیں اور معلومات کار کی شناخت مکمل طور پر مخفی رکھی جائے گی اور درست معلومات فراہم کرنے والے کو انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔‘‘ کشمیر میں غیر مقامی مزدوروں کی ہلاکتوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی سطح کے منصوبوں میں سکیورٹی بڑھانے کے لیے میٹنگز کی جا چکی ہیں اور انہیں حفاظتی اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی نے کہا: ’’ہم نے ان سے رابطے میں رہنے اور کسی بھی مشکوک حرکت کی صورت میں فوری اطلاع دینے کی ہدایت دی ہے۔‘‘ کمار نے مزید کہا کہ ’’دہشت گردی کے خلاف یہ جنگ آسان نہیں لیکن ہم پوری طاقت سے اس کا مقابلہ کریں گے اور عوام کے تعاون سے امن کو یقینی بنائیں گے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: کشتواڑ میں عسکریت پسندوں نے دو وی ڈی جی کو ہلاک کردیا، جنگلاتی علاقہ میں بڑے پیمانہ پر سرچ آپریشن جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.