بڈگام: شاعر فارِقؔ بڈگامی کی برسی کے موقع پر وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں ایک ادبی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نامور قلمکاروں، ادباء اور شعراء نے مرحوم فارق بڈگامی کی کشمیری زبان و ادب کے تئیں خدمات کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ بڈگام ضلع کے ہوٹل محل میں منعقدہ ادبی تقریب میں مرحوم کی سوانح حیات پر روشنی ڈالی گئی جبکہ ایک مشاعرے کا بھی اہتمام کیا کیا۔
ادبی تقریب کا آغاز شاعر شہباز ہاکباری کے خطبہ استقبالیہ سے ہوا جنہوں نے کشمیری زبان و ادب کے تئیں بڈگامی ضلع میں فارق بڈگامی کے ادبی سفیر پر گفتگو کی۔ بعد ازاں مختلف نامور شخصیات کی جانب سے فارق کی بعد نظموں کو پڑھا گیا۔ مہمانِ خصوصی شاہد بڈگامی نے اپنے خطبہ میں مرحوم کو ایک معروف ادیب منفرد ادبی آواز رکھنے والے قادر الکلام شعر گو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’مرحوم کو کشمیری عوام کے تجربات اور امنگوں کو آواز دینے کی قابل تقلید صلاحیت تھی۔‘‘
مزید پڑھیں: کوکرناگ میں ادبی تقریب منعقد، چار کتابوں کی رسم رونمائی انجام
پروگرام کے اختتام پر مرحوم کے فرزنداں بشارت حسین اور اعزاز حسین نے تقریب میں شرکت کرنے والے سبھی مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’شرکاء نے بڈگامی کی یاد کو زندہ رکھنے میں مدد کی ہے۔‘‘ تقریب کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے شعراء نے کہا کہ اس طرح کی تقاریب سے نہ صرف ہمارے قدیم شعراء کی خدمات کو عام لوگوں تک پہنچانے میں مدد ملتی ہے بلکہ اس طرح کی تقاریب سے نئے نسل کو بھی اپنے شاندار ماضی سے واقف کرائے جانے میں آسانی ہوتی ہے۔