ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ میں لوک سبھا انتخابات کے تناظر میں ملازمین کو تربیت - lok sabha elections 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 25, 2024, 9:50 PM IST

Election Training لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی سیاسی پارٹیوں نے اپنی سرگرمیاں تیز کی ہے۔اس کے علاوہ انتظامیہ نے پولنگ ڈیوٹی پر معمور عملے کے لیے ٹریننگ سیشنز بھی شروع کئے ہیں۔

election-training-of-employees-conducted-at-anantnag
اننت ناگ میں لوک سبھا انتخابات کے تناظر میں ملازمین کو تربیت

اننت ناگ: لوک سبھا انتخابات 2024 کو احسن طریقہ سے انجام دینے کے لئے تیاریاں زوروں پر جاری ہیں۔اس سلسلہ میں اننت ناگ ضلع میں سرکاری ملازمین کو جنرل الیکشن کی تربیت دی جارہی ہے۔
اننت ناگ میں سات مقامات پر دو مراحل میں تربیتی پروگرام منعقد کئے گئے،جن مقامات پر تربیت دی گئی ان میں گورنمنٹ ڈگری کالج فار وومنز ڈاک بنگلو کھنہ بل ،ڈگری کالج کوکرناگ ،گورنمنٹ ڈگری کالج بجبہاڑہ، ٹاؤن ہال عشمقام ،ٹاؤن ہال اچھہ بل ،اور رسول میر آڈیٹوریم شامل ہیں۔

تربیتی پروگرامز الیکشن ماسٹر ٹرینرس کی جانب سے منعقد کئے گئے، جن کی صدارت اسٹیٹ لیول ماسٹر ٹرینر ڈاکٹر ارشد احمد سلرو نے کی۔تربیتی پروگرامز کے سیشنز میں پریزائڈنگ اور پولنگ افسران کو شروع سے آخر تک پولنگ کی ذمہ داریوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی جانکاری و تربیت فراہم کی گئی۔

مزید پڑھیں: ترال میں پولنگ عملے کیلئے تربیت کا آغاز

تربیتی پروگرامز کے دوران پریزائڈنگ اور پولنگ افسران کو انتخابات کے دوران مختلف دستاویزات ،فارمز اور اینولپ کے استعمال کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی۔
انتظامیہ کے مطابق انتخابات سے متعلق دیگر اسٹاف کو بھی تربیت فراہم کی جائے گی ،اس کے علاوہ انتخابی سرگرمیوں کے لئے تعینات تمام اسٹاف کو ضرورت پڑنے پر مزید تربیت دی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.