ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کالعدم جماعت اسلامی کے آزاد امیدوار کی بانڈی پورہ میں انتخابی مہم - Independent Candidate of JI - INDEPENDENT CANDIDATE OF JI

بانڈی پورہ میں کالعدم جماعت اسلامی کے آزادامیدوار کی جانب سے بڑے پیمانہ پر انتخابی مہم چلائی گئی۔ اس دوران انہوں نے مین اسٹریم پارٹیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جے آئی کی جانب سے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کچھ لوگوں کو ناراض کررہا ہے۔

کالعدم جماعت اسلامی کے آزاد امیدوار کی بانڈی پورہ میں انتخابی مہم
کالعدم جماعت اسلامی کے آزاد امیدوار کی بانڈی پورہ میں انتخابی مہم (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 17, 2024, 10:41 AM IST

Updated : Sep 17, 2024, 10:52 AM IST

بانڈی پورہ : جموں و کشمیر میں انتخابی گہما گہمی کے درمیان کالعدم جماعت اسلامی کے آزاد امیدوار بھی اپنی انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ اس دوران بانڈی پورہ سے جماعت اسلامی کے آزاد امیدوار محمد سکندر ملک نے مین اسٹریم پارٹیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی اہم سیاسی پارٹیا جماعت اسلامی کے آزاد امیدواروں کے انتخاب لڑنے سے ناراض ہیں۔

کالعدم جماعت اسلامی کے آزاد امیدوار کی بانڈی پورہ میں انتخابی مہم (ETV Bharat)

کالعدم جماعت اسلامی کے بانڈی پورہ سے امیدوار محمد سکندر ملک نے پیر کو کہا کہ جے آئی کے اور اے آئی پی کے اتحاد کا فیصلہ دونوں پارٹیوں کے یکساں نظریہ کے پیش نظر سامنے آیا ہے۔ بانڈی پورہ میں منعقد کئے گئے ایک روڈ شو کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے ملک نے کہا کہ جے آئی اور این سی کے درمیان اختلافات 1987 سے جاری ہیں۔ نیشنل کانفرنس شروع سے ہی جماعت اسلامی کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتی آئی ہے۔ نیشنل کانفرنس جماعت اسلامی کے آزاد امیدواروں کے انتخاب لڑنے سے خوش نہیں ہے۔ انہونے کہا کہ اگر کوئی بھی جے آئی کے خلاف تبصرہ یا سازش کرتا ہے تو اسے اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات: پہلے مرحلے میں التجا مفتی کو سخت مقابلے کا سامنا، جانیے تمام 24 سیٹوں کی صورت حال - JK Assembly Elections 2024

انہوں نے بانڈی پورہ کی ترقی کے لیے کام کرنے کا عہد کیا اور امید ظاہر کی کہ وادی کے لوگ انتخابات میں انہیں کامیاب کریں گے۔ کشمیری عوام کئی دہائیوں سے مصائب کا شکار ہیں، جے آئی اقتدار میں آتی ہے تو غریب عوام کی آواز اٹھائی جائے گی۔

Last Updated : Sep 17, 2024, 10:52 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.