ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اراضی تنازعہ : گاندربل میں آپسی جھگڑے کے دوران معمر شہری ہلاک - elderly Man Killed

Land Dispute kills elderly Man گاندربل میں ایک دل دہلانے واقعہ پیش آیا جس میں 2 خاندانوں کے مابین اراضی تنازعہ میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا۔ اس دوران آپسی جھگڑے کے دوران ایک معمر شخص جاں بحق ہوا ہے۔

elderly-man-killed-over-land-dispute-in-ganderbal-kashmir
اراضی تنازعہ : گاندربل میں آپسی جھگڑے کے دوران معمر شہری ہلاک
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 11, 2024, 10:59 PM IST

اراضی تنازعہ : گاندربل میں آپسی جھگڑے کے دوران معمر شہری ہلاک

گاندربل: وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے بونزلہ وسن علاقے میں آپسی جھگڑے کے دوران معمر شہری جاں بحق ہوا ہے۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اتوار شام پانچ بجکر 30منٹ پر گاندربل پولیس اسٹیشن کو معتبر ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ بونزلہ وسن گاؤں میں اراضی تنازعے پر دو خاندانوں کے درمیان لڑائی جھگڑے پر نوبت پہنچ گئی، جس کے نتیجے میں غلام محمد شیخ ولد امبر شیخ ساکن بونزلہ شدید طورپر زخمی ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ زخمی شہری کو علاج ومعالجہ کی خاطر پبلک ہیلتھ سینٹر وسن منتقل کیا گیا جہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔موصوف ترجمان کے مطابق پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی اورطبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 23/2024 زیر دفعہ 302 آئی پی سی کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس واقع سے متعلق شواہد اور تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.