اننت ناگ: عید الفطر کی آمد کے سلسلے میں بازاروں میں لوگ خریدو فروخت میں دن بھر مصروف تھے۔ضلع اننت ناگ کے مختلف بازاروں خاص کر لال چوک ،کورٹ روڈ ،مہندی کدل ،جنگلات منڈی ،مٹن چوک ،ریشی بازار ،کے ایم ڈی اڈہ میں لوگ اشیائے خوردنی ملبوسات و دیگر ضروری اشیاء کی خریداری کر رہے تھے۔خاص کر بیکری ،مرغ اور گوشت کی دکانوں پر صبح سے ہی خریداروں کا رش تھا،البتہ لوگ دکانوں کے بجائے ریڑھی والوں سے زیادہ خریداری کو ترجیح دیتے نظر آئے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے اننت ناگ کے دکانداروں نے کہا کہ خریدار دکانوں کا خاص رخ نہیں کر رہے ہیں ،جبکہ لوگ ریڑھی والوں سے خریداری کو ترجیح دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگ معاشی طور کمزور نظر آرہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ پیسے بچانے کی خاطر سستی چیزیں خریدنے کو ترجیح دے رہے ہیں، اس لئے دکانوں کے بجائے خریدار ریڑھی والوں کا رخ کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: عید الفطر کے پیش نظر کشمیر کے بازاروں میں گہما گہمی
خریداروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے ان کی مالی حالت ٹھیک نہیں ہے اسلئے وہ زیادہ خریداری کرنے سے قاصر ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہاں کی بڑی آبادی میوہ کاشتکاری سے وابستہ ہے ،تاہم گزشتہ کئی برسوں سے سیب کا مارکیٹ کافی متاثر ہوا ہے، جس سے کاشتکار مالی طور کمزور ہوئے ہیں یہی وجہ ہے کہ اس کے براہ راست اثرات مارکیٹ پر نمایاں ہیں۔