ETV Bharat / jammu-and-kashmir

عید الاضحیٰ جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے - Eid Ul Adha in Pulwama - EID UL ADHA IN PULWAMA

ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر کے شہر پلوامہ میں بھی آج عید الاضحی کی تقریب سعید جوش وخروش کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 17, 2024, 1:46 PM IST

عید الاضحیٰ جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے (ETV Bharat)

پلوامہ: ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں آج عید الاضحی کی تقریب سعید انتہائی عقیدت و احترام اور دینی وملی جوش وجذبہ کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ لاکھوں فرزندان تو حید نے عیدگاہوں، مسجدوں اور خانقاہوں میں پاک و صاف ملبوسات پہن کر نماز عید ادا کی اور ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔

عید الاضحیٰ جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے

نماز سے فارغ ہونے کے بعد فرزندان توحید نے سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کے حضور جانوروں کی قربانی دی۔

اس سلسلے میں ضلع پلوامہ میں بھی نماز عید ادا کی گئی۔ سب سے بڑا اجتماع، عیدگاہ قدیم میں منقعد ہوا جہاں نمازِ عید روایتی جوش و جذبہ اور دینی و ملی یکجہتی کے ساتھ ادا کی گئی۔

اسکے علاؤہ ضلع کے تمام تحصیل اور بلاک سطح پر بھی نماز عید کے سلسلے میں بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔ جن میں لاکھوں فرزندان توحید شریک ہوئے۔ اس سلسلے میں عید گاہوں، مساجدوں و خانقاہوں کو پوری طرح صاف و شفاف رکھنے کے علاوہ خوب سجایا بھی گیا تھا۔

اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ نے پانی کی سہولیات بہم رکھیں تھیں، ساتھ ہی پولیس کی جانب سے بھی ٹریفک کی روانی کے لئے پختہ انتظامات کئے گئے تھے۔

اس سلسلے میں امام حی مولوی محمد اکرم نے بات کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحی کا پیغام ہے کہ اپنے مال و دولت کے علاوہ عزیز ترین شے کو اللہ تعالیٰ کی راہ میں قربان کرنا۔ اس کے علاوہ دوسروں کے ساتھ بھی حسن سلوک کرنا جس کا پیغام اسلام دیتا ہے۔ اس موقعے پر ہم کو غریبوں کا بھی خاص خیال رکھنا چاہئے۔

اس سلسلے میں مولوی محمد عبداللہ اینگر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحی نوجوانوں کے لئے ایک مثال ہے کہ کس طرح اولاد نے والد کی فرمانبرداری انجام دی اور والد نے ان کو راہ حق میں قربان کرنے کے لیے پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.