ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ: پتی پورہ میں جشن عید میلاد النبی منائی گئی - Eid E Milad - EID E MILAD

ضلع پلوامہ کے پتی پورہ علاقے میں حاجی سید حسن سمنانی رحمۃ اللہ علیہ کے آستانہ پر عقیدت مندوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کے مقدس آثار مبارک کا دیدار کیا۔

پتی پورہ میں جشن عید میلاد النبی منائی گئی
پتی پورہ میں جشن عید میلاد النبی منائی گئی (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 18, 2024, 2:10 PM IST

Updated : Sep 18, 2024, 2:23 PM IST

پتی پورہ میں جشن عید میلاد النبی منائی گئی (ETV BHARAT)

آج عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر بعد نماز ظہر ضلع پلوامہ میں حاجی سید حسن سمنانی پتی پورہ کے آستانہ پر ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کے مقدس آثار مبارک دیکھنے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ وادی کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد جن میں مرد، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں نے مقدس آثار مبارک کا دیدار کیا۔

اس موقع پر اوقات کمٹی پتی پورہ نے زائرین کے لئے کھانے پینے اور رات بھر قیام کرنے کے انتظامات کئے تھے وہیں انتظامیہ کی جانب سے انتظامات کئے گئے تھے جس کے لئے اوقات کمٹی پتی پورہ نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقعے پر پتی پورہ جامع مسجد کے امام و خطیب سمیع اللہ صوفی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ آقائے دو جہاں حضور رحمت عالم ﷺ سبھی کے لئے رحمت للعالمین ہیں۔

مزید پڑھیں: عید میلاد النبی پر شاہ اسلامک لائبریری میں عظیم الشان سیرت کانفرنس و محفل نعت کا انعقاد

انہوں نے مزید کہا کہ آقائے دو جہاں حضور رحمت عالم ﷺ کی تعلمیات پر ہم سب کو عمل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہمارے دونوں جہاں آباد رہیں۔ اسی کے ساتھ انہوں نے مذکورہ آستانے پر موجود دونوں تبرکات کی اہمیت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ان تبرکات سے ہزاروں لوگ فیضیاب ہوئے۔

Last Updated : Sep 18, 2024, 2:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.