ترال:پلوامہ ضلع کے ترال کے رٹھسونہ میں واقع گورنمنٹ ہائی اسکول میںمنعقدہ پروگرام میں چیف ایجوکیشن آفیسر پلوامہ عبدالقیوم ندوی، ٹیچرس فورم کے صوبائی صدر عبدالحمید ترمبو، ضلع صدر پلوامہ عرفان نزیر، زونل صدر منظور احمد راتھر اور اساتزہ اور طلباء کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
اس موقع پر نئی قومی تعلیمی پالیسی کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔پروگرام میں شرکت کرنے والے مہمانان نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔
بچوں نے تمدنی پروگرام پیش کیے۔ اس موقع پر مقررین نے نیے تعلیمی پالیسی کے خدوخال پر اپنے اپنے مقالات پیش کیے اور سرکاری اسکولوں میں نظام تعلیم میں بہتری کے حوالے سے بات کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ کئ برسوں کے دوران تعلیمی میدان میں سرکاری اسکولوں کے اندر بہت ہی بہتری آئی ہے۔اس سلسلے کو مزید آگے لے جانے کی کوشش کرنی چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں:ترال کے نجی ادارے میں تعلیمی کانفرنس کا اہتمام
چیف ایجوکیشن آفیسر پلوامہ نے میڈیا بتایا کہ سرکاری اسکولوں میں معیار تعلیم کافی بلند ہو گیا ہے اور اس حوالے سے سرکاری سطح پر اقدامات نے انقلاب برپا کیا ہے انھوں نے بتایا کہ ترال کے کئ اسکولوں میں اسٹاف کے حوالے سے جو شکایات درج کی گئی ہیں ان کا ازالہ جلد از جلد کیا جائے