منڈی: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں بھی محکمہ تعلیم اور مختلف سرکاری تعلیمی اداروں کے اشتراک سے ورلڈ ریڈ کراس دن کے موقع پر ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔
اس ریلی میں گورنمنٹ بوائز ہائیر اسیکنڈری اسکول منڈی, گورنمنٹ مڈل اسکول اعظم آباد کے طلبا و طالبات نے ریلی میں حصہ لیا۔ اس دوران مذکورہ اسکولوں کے اساتذہ بھی موجود رہے۔ ریلیوں کے انعقاد کا بنیادی مقصد عوام الناس کو ورلڈ ریڈ کراس دن کی مناسبت سے آگاہی حاصل کرانا تھا۔
اس حوالے سے وائس پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری منڈی عطاللہ نے کہا کہ ریلی بوائز ہائیر اسیکنڈری اسکول منڈی سے نکالی گئی جو منڈی صدر بازار سے ہوتے ہوئے مندر بازار منڈی اپنے اختتام کو پہنچی۔منعقدہ ریلی کے دوراو عوام الناس کو ریڈ کراس دن کی مناسبت سے آگاہ کیا گیا اور لوگوں سے اپیل کی گئی کہ جہاں اُنہیں خون کا عطیہ پیش کرنا مقصود ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اننت ناگ میں ووٹرز کو بیدار کرنے کے لیے سائیکلنگ ایونٹ کا اہتمام - LOK SABHA ELECTION 2024
انہوں نے کہاکہ ریڈ کراس میں بھی بڑھ چڑھ کر مالی امداد کیا کرنے کی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ چونکہ بعض دفعہ کئی حادثات رونما ہوتے ہیں جس میں متاثرین کو مالی امداد کی ضروت ہوتی ہے۔ عوام الناس کو چاہئے کہ وہ مالی امداد کے ساتھ ساتھ خون کا عطیہ بھی پیش کیا کریں۔