ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر کے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی - School Timing Changed - SCHOOL TIMING CHANGED

School Timing Changed For kashmir Schools: موسمی تبدیلی کے ساتھ ہی محکمہ اسکول ایجوکیشن کشمیر نے اسکولی اوقات کار میں تبدیلی کی ہے۔ میونسپل حدود میں آنے والے اسکولی اوقات کار صبح 9 بجے سے دوپہر کے 3 بجے تک، جب کہ میونسپل حدد کے باہر کے اسکولوں میں یہ اوقات کار صبح 10 بجے سے سپہر 4 بجے تک رکھا گیا ہے۔

کشمیر کے اسکولی اوقات کار میں تبدیلی
کشمیر کے اسکولی اوقات کار میں تبدیلی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 8, 2024, 5:09 PM IST

سرینگر: محکمہ اسکول ایجوکیشن کشمیر نے اسکولی اوقات کار میں تبدیلی کی ہے۔ سرینگر کے میونسپل حدود میں آنے والے اسکولی اوقات کار صبح 9 بجے سے دوپہر کے 3 بجے تک، جبکہ میونسپل حدد کے باہر کے اسکولوں میں یہ اوقات کار صبح 10 بجے سے سپہر 4 بجے تک رکھا گیا ہے۔ ایسے میں اسکولوں میں یہ نیا اوقات کار اگلے ہفتے 12 اپریل سے نافذ العمل رہے گا۔ اس حوالے سے باضابطہ طور ایک حکم نامہ جاری کیاگیا ہے۔

پیر کے روز جاری کردہ حکمنامے کے مطابق شہر سرینگر کے میونسپل حدود میں آنے والے سبھی اسکولوں کا اوقات کار صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک رکھا گیا ہے، جب کہ سرینگر میونسپل حدود کے باہر یہ اوقات کار صبح 10 سے سپہر 4 بجے تک ہوگا۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے سرینگر کے تمام اسکولوں کو نئے اوقات کار پر سختی اور سنجیدگی سے عمل پیرا رہنے کی تاکید کی ہے۔

واضح رہے جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے کشمیر صوبے میں دسویں اور بارہویں جماعت کے لئے گئے سالانہ امتحانات حال ہی میں اختتام پذیر ہوئے، جبکہ گیارہویں جماعت کے امتحانات جاری ہیں۔

یکساں تعلیمی کلینڈر کے تحت گزشتہ برس سے جموں وکشمیر میں مارچ سیشن شروع کیا گیا، جس کے تحت مارچ میں اول سے دسویں جماعت اور گیارہویں سے بارہویں جماعت کے امتحانات منعقد کیے گئے، اس سے قبل کشمیر کے اسکولوں میں اکتوبر نومبر سیشن ہوا کرتا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.