ترال:مرکزی معاونت والی اسکیم نمو ڈرون دی اسکیم کے تحت ضلع پلوامہ کے ترال کے لڑگام کے گورٸمنٹ ہاٸر سیکنڑری سکول میں ڈرون کی نمائش کم مشق پروگرأم کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی ڈی سی ممبر اوتار سنگھ کے علاوہ سکول پرنسپل اور طلباو طالبات کی ایک اچھی خاصی تعداد نے شرکت کی۔
پروگرام کے دوران ماہرین نے جہاں طلباو طالبات کو ڈرون کی افادیت کے بارے یں ضروری و تفصیلی معلومات فراہم کی ۔ عملی طور پر طلباء کو جدید زرعی تکنیکوں میں ڈرون کا استعمال مشقت کو کم کرنے، پیداواری صلاحیت میں اضافہ، فصل کی پیداوار کا تخمینہ لگانے، مٹی کی صحت کا انتظام کرنے، فصلوں کے کیڑوں اور بیماریوں کی نشاندہی کرنے اور غذائیت کی کمیوں کا پتہ لگانے کے لیے دکھایا گیا کہ کس طرح یہ ان چیزوں کے بارے میں ضروری جانکاری حاصل کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بی ایس ایف نے پونچھ میں ایل او سی کے قریب مشتبہ پاک ڈرون پر فائرنگ کی
اس موقع پر بتایا گیا کہ اس اسکیم کا مقصد زراعت کے ذریعہ کاشتکاری کے عمل میں انقلاب لانا ہے۔ پچھلے کچھ سالوں میں مختلف ٹیکنالوجیز نے ہندوستانی زرعی نظام کو درہم برہم کر دیا ہے۔ ڈرون ٹیکنالوجی ایک نیا اضافہ ہے جو کسان کی پیداواری صلاحیت کو بڑھا سکتی ہے۔زراعت کے بہترین طریقوں کو جدید بنا سکتی ہے۔