ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ڈاکٹر تجمل حسین کو ڈائریکٹر فیملی ویلفیئر، ایم سی ایچ کا اضافی چارج تفویض - Model Code of Conduct - MODEL CODE OF CONDUCT

Dr Tajamul Hussain MS JLNM Hospital: ڈائریکٹر، فیملی ویلفیئر، ایم سی ایچ اور امیونائزیشن جموں وکشمیر، ڈاکٹر تبسم جبین کی ریٹائر ہو گئیں، تاہم ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کے نفاذ کے پیش نظر فی الحال اس عہدے کا اضافی چارج ڈاکٹر تجمل حسین کو تفویض کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر تجمل حسین
ڈاکٹر تجمل حسین ((تصویر: ای ٹی وی بھارت))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 3, 2024, 9:55 PM IST

سرینگر (جموں کشمیر): جواہر لاک نہرو میموریل (جے ایل این ایم) اسپتال رعناواری، سرینگر کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر تجمل حسین کو ڈائریکٹر فیملی ویلفیئر ایم سی ایچ اینڈ امیونائزیشن، جموں و کشمیر کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ ایسے میں ڈاکٹر تجمل بطور ایم ایس کے علاوہ اگلے احکامات تک ڈائریکٹر فیملی ویلفئیر کے فرائض بھی انجام دیں گے۔

محکمہ صحت و طبی تعلیم کی جانب سے جمعرات کو اس حوالے سے باضابطہ طور پر ایک حکمنامہ جاری کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر، فیملی ویلفیئر، ایم سی ایچ اور امیونائزیشن جموں وکشمیر ڈاکٹر تبسم جبین نوکری سبکدوش ہوئیں تاہم، لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ (ضابطہ اخلاق) کے نفاذ کو ملحوظ رکھ کر فی الحال ڈاکٹر تجمل کو یہ اضافی چارج دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایسے میں اب ڈاکٹر تجمل حسین میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، جے ایل این ایم ہسپتال رعناواری، سرینگر اگلے احکامات تک اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ ڈائریکٹر، فیملی ویلفیئر، ایم سی ایچ اور امیونائزیشن کے عہدے کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔ محکمہ کی جانب سے حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کے اختتام کے بعد ہی اس ضمن میں اگلے احکامات جاری کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سکمز، صورہ کے نئے ڈائیریکٹر کے عہدے کی خاطر 29 درخواستیں موصول

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.