ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال: پی ڈی پی اور عوام کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے کی کوشش

Dr Harbkash Singh Tral Visit: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں واقع ترال کے دورے پر آئے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ترجمان و ڈی ڈی سی ممبر ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے مقامی باشندوں سے ملاقات کی اور لوگوں کو پی ڈی پی سے جڑنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کو عوام کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 19, 2024, 1:43 PM IST

پی ڈی پی اور عوام کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے کی کوشش

ترال: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ترجمان و (ڈی ڈی سی ممبر ترال) ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے آج ترال کے کئی دیہاتوں کا دورہ کیا۔ ڈی ڈی سی ممبر ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے ترال کے متعدد عوامی وفود سے ملاقات کی۔ اس دوران لوگوں نے اپنے اپنے مسائل موصوف کی نوٹس میں لائے۔ ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے عوامی وفود کو یقین دلایا کہ وہ عام کے نمائندہ ہیں۔ اس لیے ان کے مسائل کے ازالے کی کوشش کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اس کے لیے پی ڈی پی کی جانب سے زور دیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنے مسائل بروقت ان کی نوٹس میں لانے کی کوشش کریں تاکہ وقت کے ساتھ ان کا ازالہ ہو سکے۔ انہوں نے پہلے بٹ نور کا دورہ کیا اور وہاں پارٹی کے ایک کارکن منظور احمد لون کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا جن کے والد گذشتہ دنوں انتقال کر گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عوامی نیشنل کانفرنس پارٹی میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کا اعلان

بعد ازاں ڈاکٹر ہربخش سنگھ لری بل اور قویل کا دورہ کیا اور وہاں عوامی وفود سے ملاقات کی اور ان کے مسائل کا ازالہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ شکارگاہ میں ایکو پارک کی شان رفتہ بحال کرنے کے لیے اقدامات وقت کا تقاضہ ہیں۔ وہ جلد ہی اس بارے میں اعلی حکام سے ملیں گے تاکہ مقامی سطح پر روزگار کے وسائل میسر ہو سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.