سری نگر: جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئر پرسن ڈاکٹر درخشان اندرابی نے کہا کہ شب معراج کے پیش نظر درگاہ حضرت بل میں تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔
موصوف چیئر پرسن نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز یہاں خانیار میں پیر دستگیر (رح) کے آستان عالیہ پر حاضری دینے اور غسل خانے کا افتتاح کرنے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔ جب سے ہم نے وقف کا چارج سنبھالا تو زیارت گاہوں میں جو تعمیراتی کام باقی تھے، انہیں کو کرنے کی کوشش کی۔ ان کا کہنا تھاکہ ہماری زیارت گاہوں میں سب بڑی پرابلم وضو خانوں کی ہے۔ لوگ کافی تعداد میں زیارت گاہوں پر حاضری دیتے ہیں لیکن ان کو وضو کرنے میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ڈاکٹر درخشاں نے کہا کہ آج ہم نے یہاں وضو خانے کا افتتاح کیا۔
یہ بھی پڑھیں:لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی: درخشاں اندرابی
انہوں نے کہا کہ جتنی بھی وقف کے تحت زیارت گاہیں ہیں، ان میں جو بھی کمیاں ہیں، ان کو جلد از جلد ٹھیک کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ زائرین کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ شب معراج کے پیش نظر درگاہ حضرت بل میں تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔