ETV Bharat / jammu-and-kashmir

مودی حکومت نے نوجوانوں کے لیے کچھ نہیں کیا، جی ایم سروری - G M Sarori

سابق وزیر غلام محمد سروری نے مودی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے جموں و کشمیر خاص کر خطہ چناب کو نظر انداز کیا ہے۔

سابق وزیر، جی ایم سروری کے ساتھ گفتگو
سابق وزیر، جی ایم سروری کے ساتھ گفتگو
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 14, 2024, 5:54 PM IST

سابق وزیر، جی ایم سروری کے ساتھ گفتگو

کشتواڑ : جموں و کشمیر کے سابق وزیر اور ڈی پی اے پی لیڈر غلام محمد سروری نے مودی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’جموں و کشمیر میں بے روزگاری دن بدن بڑھتی جا رہی ہے اور مودی سرکار نے اس پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔‘‘ سروری کا کہنا ہے کہ ’’بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جموں و کشمیر کے لوگوں کو بڑے بڑے خواب دکھائے تھے، لیکن دس سال سے زیادہ کا وقت گزرنے کے باوجود غریب مزید غریب ہوتے جا رہے ہیں، بے روزگاری عروف پر ہے، مہنگائی آسمان چھو رہی ہے اور حکومت کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔‘‘ سابق وزیر نے ان باتوں کا اظہار ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران کیا۔

سروری نے مزید کہا کہ ’’جموں و کشمیر کے کسانوں سے روشنی ایکٹ کی زمین چھین لی گئی اور انہیں گھر سے بے گھر کر دیا گیا ہے۔ لوگوں کے پاس مکان بنانے کے لیے زمین نہیں ہے، لیکن حکومت سب کا ساتھ سب کا وکاس کی بات کر رہی ہے۔‘‘ سروری کا مزید کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگ ذہنی طور پر پریشان حال ہیں اور بے روزگاری سے نوجوان ڈرگس میں دن بدن ملوث ہوتے جا رہے ہیں۔ سرکاری نوکریاں بہت کم ہیں، جس سے پڑھے لکھے نوجوان نوکری کی تلاش میں در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

سابق وزیر نے مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’بی جے پی نے جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ بڑے بڑے دعوے کیے تھے کہ اب جموں و کشمیر میں دودھ کی ندیاں بہیں گیں، بڑی بڑی فیکٹریاں بنائی جائیں گی، اور میڈیکل کالجز بنائے جائیں گے، لیکن خطہ چناب کے اندر کوئی بھی ایسا کام دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: غلام نبی آزاد نے سروری کو ادھمپور نشست کے لیے امیدوار نامزد کیا

سروری، جو ڈیموکریٹک پراگریسیو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) کے نائب صدر بھی ہیں، نے کہا کہ ان کی حکومت بنتے ہی جموں و کشمیر کے لوگوں کو روشنی ایکٹ کی زمین واپس کرائی جائے گی اور جموں و کشمیر میں بے روزگاری کو ختم کرنے کے لیے سرکاری نوکریاں پھر سے بحال کی جائیں گی۔ لوگوں کو تمام بنیادی سہولیت فراہم کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.