ڈوڈہ:مرکز کے زیر انتطام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں مقامی تھانے کی پولیس نے باشندوں کے ساتھ تعلقات میں بہتر لانے کے مقصد سے ٹاون ہال میں ایک خصوصی میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔مقامی باشندوں نے اس میٹنگ میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔پولیس انتظامیہ نے عوام کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے پر زور دیا۔
ضلع پولیس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مقامی باشندوں اور پولیس کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے مقصد سے آج ٹاؤن ہال ڈوڈہ میں عوام پولیس میٹنگ کا انعقاد کیا۔ اجلاس میں سرکردہ شہریوں کے علاوہ مختلف سماجی، سیاسی، مذہبی اور تجارتی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
پولیس کی نمائندگی ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اور ڈی ایس پی ٹریفک نے کی۔ میٹنگ کے دوران شرکاء نے ڈوڈہ میں جرائم، منشیات کی فروخت اور ٹریفک کی ابتر حالت سمیت مختلف مسائل پر روشنی ڈالی۔
یہ بھی پڑھیں:اونتی پورہ میں محکمہ سوشل ویلفیر کی جانب سے انسداد منشیات پروگرام
ڈپٹی ایس پی ٹریفک نے میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی علاقے میں امن و امان قائم کرنے میں پولیس کو مقامی باشندوں کی مدد کی ضرورت ہے۔علاقے سے جرائم کی وارداتوں کے خاتمے کے لئے تعاون ضروری ہے۔پولیس اپنا کام کرتی ہے اس کام مزید بہتر بنانے کے لئے عوام کی مدد کی بھی ضرورت پڑتی ہے۔