ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ڈوڈہ اور کٹھوعہ میں عسکریت پسندوں کا پتہ لگانے کے لیے سرچ آپریشن دوبارہ شروع - Doda Encounter day 2 - DODA ENCOUNTER DAY 2

ڈوڈہ کے جنگلاتی علاقہ میں عسکریت پسندوں کا پتہ لگانے کے لیے فوج کی جانب سے تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے۔ کل ڈوڈہ کے جنگلاتی علاقے میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تقریباً دو گھنٹوں تک تصادم ہوا تھا۔

ڈوڈا انکاؤنٹر کا دوسرا دن
ڈوڈا انکاؤنٹر کا دوسرا دن (Photo: ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 10, 2024, 11:40 AM IST

جموں: ڈوڈہ کے جنگلات میں منگل کو عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان گولی باری کے بعد بدھ کو ڈوڈہ کے جنگلات میں تلاشی آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔

ایک اعلیٰ اہلکار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ منگل کو ڈوڈہ کے جنگلاتی علاقے میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دو گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد تلاشی مہم شروع کی گئی جسے رات گئے روک دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ چھپے ہوئے عسکریت پسندوں کا سراغ لگانے کے لیے بدھ کو علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی گئی ہے۔

واضح رہے جموں صوبے میں عسکریت پسندوں کی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں۔ جموں صوبے میں پیر کو عسکریت پسندوں نے کٹھوعہ ضلع میں فوج کی دو گاڑیوں پر حملہ کیا جس میں 5 فوجی ہلاک اور 5 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ عسکریت پسندوں نے ایم فور اسالٹ رائفل اور گرینیڈ کا استعمال کیا تھا۔

فوج کی مغربی کمانڈ نے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت نائب صوبیدار آنند سنگھ، حوالدار کمل سنگھ، نائیک ونود سنگھ، اور رائفل مین انوج نیگی اور آدرش نیگی کے طور پر کی ہے۔ تمام مہلوکین کا تعلق اتراکھنڈ سے ہے۔

سڑک پر خون کے دھبے، ہیلمٹ، گولیوں کے خول، ٹوٹی ہوئی ونڈ اسکرین والی گاڑیاں اور پنکچر ٹائروں نے منگل کے روز فوجیوں کی شدید مزاحمت بیان کر رہی تھی۔ منگل کے روز عسکریت پسندوں فوج کے گشتی قافلہ پر دوپہر 3.30 بجے کے قریب گھات لگا کر حملہ کیا تھا۔ یہ تصادم گھنٹوں تک جاری رہا۔

دریں اثناء کٹھوعہ میں عسکریت پسندوں کو بے اثر کرنے کے لیے مسلسل تیسرے دن تلاشی آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.