ETV Bharat / jammu-and-kashmir

لاسی پورہ میں آج یونٹ ہولڈروں کے لیے بیداری پروگرام انعقاد - awareness Programme In Pulwama - AWARENESS PROGRAMME IN PULWAMA

Awareness Programme محکمہ صنعت و تجارت نے ضلع پلوامہ کے لاسی پورہ میں آئی جی سی یونٹ ہولڈرز کے لیے بیداری گرام کا انعقاد کیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

لاسی پورہ میں آج یونٹ ہولڈروں کے لیے بیداری پروگرام انعقاد
لاسی پورہ میں آج یونٹ ہولڈروں کے لیے بیداری پروگرام انعقاد (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 30, 2024, 5:52 PM IST

لاسی پورہ میں آج یونٹ ہولڈروں کے لیے بیداری پروگرام انعقاد (etv bharat)

پلوامہ:جموں وکشمیر کے سب سے بڑی صنعتی مرکز نے آئی جی سی لاسی پورہ میں آج یونٹ ہولڈرز کے لیے بیداری پروگرام انعقاد کیا جس کا بنیادی مقصد یونٹ ہولڈروں کو جموں اور کشمیر کی صنعتی ترقی کے لیے نئی مرکزی سرکار کی اسکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کرنا تھا۔

لاسی پورہ میں ہونے والے بیداری پروگرام میں جنرل منیجر ڈی آئی سی پلوامہ سید شبیر، منیجر ڈی آئی سی سڈکو، تحصیلدار لیتر اور ڈی آئی سی کے دیگر سینئر افسران اور یونٹ ہولڈروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس اسکیم کا مقصد جموں و کشمیر کے نئے یونٹ ہولڈروں اور موجودہ یونٹ ہولڈروں کو اپنے کاروبار کو پھلانے اور لوگوں کو روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں ان کی مدد کرنا ہے۔

آئی جی سی لاسی پورہ کے صنعتی یونٹ ہولڈر نثار احمد نے کہا کہ حکومت کو موجودہ یونٹ ہولڈرز کو مارکیٹنگ کی بہتر سہولیات فراہم کرنے پر کام کرنا چاہیے کیونکہ وہ وادی میں مارکیٹنگ کے ماحول کی عدم دستیابی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ اس مسئلہ کو جلد از جلد حل کرے۔ اس موقعے پر حاجی محمد شیبان نے بات کرتے ہوئے محمکہ کے افسران کا شکریہ ادا کیا۔

جنرل منیجر ڈی آئی سی سید شبیر نے کہا کہ حکومت اور محکمہ ڈی آئی سی جموں و کشمیر میں نجکاری کو بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں اور جموں و کشمیر میں یونٹ ہولڈرز کو فائدہ پہنچانے کے لیے بہت محنت کر رہے ہیں۔ اس اسکیم سے یونٹ ہولڈرز کو اپنے یونٹوں کو پھلنے اور جموں وکشمیر میں روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنے میں فائدہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: مرکزی ہیلتھ سیکرٹری نے ایمس سائٹ اونتی پورہ کا دورہ کیا

انہوں نے مزید کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ آئی جی سی لاسی پورہ کے یونٹ ہولڈرز کی طرف سے پیش کیے گئے تمام مسائل اور مطالبات کو جلد ہی حل کر لیا جائے گا اور محکمہ اس پر کام کر رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.