ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ میں تمباکو مصنوعات ایکٹ کے حوالے سے بیداری پروگرام - Awareness Programme In pulwama - AWARENESS PROGRAMME IN PULWAMA

Awareness Programme: جموں و کشمیر کے پلوامہ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ سوسائٹی نے ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کشمیر کے تعاون سے سگریٹ اور دیگر تمباکو مصنوعات ایکٹ کے حوالے سے یک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔

سگریٹ اور دیگر تمباکو مصنوعات ایکٹ کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 4, 2024, 4:46 PM IST

Updated : Apr 4, 2024, 5:02 PM IST

سگریٹ اور دیگر تمباکو مصنوعات ایکٹ کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد

پلوامہ: پروگرام میں اے ڈی سی پلوامہ محمد اشرف، اے ایس پی اونتی پورہ، سی ایم او پلوامہ ڈاکٹر تہمینہ، بی ایم او پلوامہ، بی ایم او راجپورہ، ڈاکٹر میر مشتاق نوڈل آفیسر ٹوبیکو کنٹرول کشمیر، ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کشمیر کے افسران، محکمہ تعلیم کے افسران اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور متعلقہ افراد نے شرکت کی۔

سی او پی ٹی اے یعنی سگریٹ اور دیگر تمباکو مصنوعات ایکٹ 2003 کے نفاذ کے لیے تشکیل دی گئی ضلع سطح کی رابطہ کمیٹی کا جائزہ اجلاس ہوا۔ لوگوں بالخصوص نوجوانوں سے سگریٹ اور تمباکو کے استعمال سے دور رہنے کی اپیل کی گئی۔ سی او پی ٹی اے ایکٹ کا بنیادی مقصد ملک میں سگریٹ اور تمباکو اور دیگر مصنوعات کے استعمال کو کم کرنا ہے۔ پلوامہ میں COPTA کمیٹی کی جائزہ میٹنگ کا مقصد ضلع ٹیم کو COPTA-2003 ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور ضلع کو سگریٹ اور دیگر تمباکو کی مصنوعات کے استعمال سے نجات دلانا ہے۔
یہ بھی پڑھین:منڈی میں نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت پروگرام کا انعقاد

اے سی ڈی پلوامہ محمد اشرف نے کہا کہ ضلع کی ٹیموں اور اسکواڈز کو ہدایات دی گئی ہے کہ وہ کوپٹا ایکٹ کی خلاف ورزی کو روکنے کے لیے خاص طور پر تعلیمی اداروں کے قریب کے علاقوں میں باقاعدہ چیکنگ کریں۔ انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔

Last Updated : Apr 4, 2024, 5:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.