ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ڈوڈہ میں ضلع انتظامیہ اور محکمہ آیوش کے اشتراک سے یوگا ڈے کا اہتمام - Yoga Day Celebration In Doda

ڈوڈہ ضلع انتظامیہ نے محکمہ آیوش کے اشتراک سے آج اسپورٹس اسٹیڈیم میں 10 واں بین الاقوامی یوگا ڈے منایا۔ ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ساتھ مختلف اسکولوں کے طلبا و طالبات نے یوگا ڈے میں شرکت کی۔

ڈوڈہ میں ضلع انتظامیہ اور محکمہ آیوش کے اشتراک سے یوگا ڈے کا اہتمام
ڈوڈہ میں ضلع انتظامیہ اور محکمہ آیوش کے اشتراک سے یوگا ڈے کا اہتمام (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 21, 2024, 12:32 PM IST

ڈوڈہ میں ضلع انتظامیہ اور محکمہ آیوش کے اشتراک سے یوگا ڈے کا اہتمام (etv bharat)

ڈوڈہ:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ڈوڈہ سمیت تمام اضلاع میں 21 جون کو یعنی جمعہ کے روز بڑے پیمانے پر یوگا ڈے کا اہتمام کیا گیا۔

اس تقریب کا موضوع یوگا فار سیلف اینڈ سوسائٹی تھا اس میں انفرادی بھلائی اور سماج میں ہم آہنگی کے لیے یوگا کے مجموعی فوائد پر زور دیا گیا۔ڈوڈہ میں واقع اسپورٹس اسٹیڈیم میں ہونے والے اس پروگرام میں یوگا کے شائقین کا ایک بڑا اجتماع دیکھا گیا۔

اس پروگرام میں میں سرکاری افسران، اہلکار اور کمیونٹی لیڈر شامل تھے۔اس کے علاوہ ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ساتھ مختلف اسکولوں کے طلبا و طالبات نے یوگا ڈے میں شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے چیئرمین دھنتر سنگھ، ڈپٹی کمشنر ڈوڈا ہرویندر سنگھ، دیگر سول اور پولیس افسران کے ساتھ کارروائی میں شامل ہوئے، جس نے جسمانی کو فروغ دینے میں یوگا کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ضلع کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کے درمیان زبردست جوش و خروش پایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:آج عالمی یوم یوگ، سری نگر میں میں پی ایم مودی نے یوگا کیا، کہا، یوگا کو اپنے روزمرہ کے معمولات میں شامل کریں

غور طلب ہے کہ اقوام متحدہ میں وزیراعظم کی درخواست اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ( یو این جی اے) نے دسمبر 2014 میں ہر سال 21 جون کو عالمی یوم یوگا منانے کا اعلان کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.