ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ میں فٹ پاتھ پر قبضہ جمانے والوں کے خلاف کارروائی - Anti Encroachment Drive - ANTI ENCROACHMENT DRIVE

Anti Encroachment Drive in Pulwama: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں انتظامیہ نے قصبہ میں اینٹی انکروچمنٹ ڈرائیو کا آغاز کیا جو حکام کے مطابق آئندہ دنوں بھی جاری رہے گی۔

پلوامہ میں فٹپاتھ پر قبضہ جمانے والوں کے خلاف کارروائی
پلوامہ میں فٹپاتھ پر قبضہ جمانے والوں کے خلاف کارروائی (تصویر: ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 6, 2024, 8:28 PM IST

پلوامہ میں فٹپاتھ پر قبضہ جمانے والوں کے خلاف کارروائی (تصویر: ای ٹی وی بھارت)

پلوامہ (جموں کشمیر): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، پلوامہ، ڈاکٹر محمد اشرف کی قیادت میں ضلع انتظامیہ، محکمہ ریونیو، میونسپل کمیٹی پلوامہ، جموں و کشمیر پولیس کی مشترکہ ٹیم نے قصبہ پلوامہ میں ’’اینٹی انکروچمنٹ ڈارئیو‘‘ انجام دی۔ اس مہم کے تحت مین چوک پلوامہ سے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج پلوامہ تک سڑکوں کے اطراف، فٹ پاتھ پر تجاوزات کو ہٹایا گیا جب کہ سڑکوں کے کنارے، غیر قانونی طور پر پارک کی کئی گاڑیوں کے مالکان پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پلوامہ، ڈاکٹر محمد اشرف نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ مہم ضلع میں آئندہ دنوں بھی جاری رہے گی اور راہگیروں کو محفوظ راستہ دینے کے لیے تمام تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’یہ صرف وارننگ تھی، جبکہ آئندہ دنوں علاقے میں معائنہ کرکے تجاوزات کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا جبکہ گاڑیوں کو غیر قانونی طور پارک کرنے والوں کو بلیک لسٹ کرکے گاڑیاں سیز کی جائیں گی۔

میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے ای ڈی سی نے کہا کہ ضلع میں تجاوزات کی وجہ سے راہگیروں، ٹرانسپورٹرز کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ فٹ پاتھ، سڑکوں پر قبضہ جمانے والوں کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز گونا گوں پریشانیوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا: ’’ٹریفک جام کی وجہ سے ملازمین دفاتر، طلبہ اسکول کالج جبکہ مریض وقت پر اسپتال نہیں پہنچ پاتے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ سڑکوں کے کنارے تجاوزات ٹریفک جام کی مین وجوہات میں شامل ہیں اور اس کے خلاف آئندہ بھی کارروائی جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: حاجی ملنگ درگاہ کے اطراف میں انہدامی کارروائی 10 سے زائد دوکانیں زمین دوز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.