ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ: انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پانچ سرکاری ملازمین کے خلاف تادیبی کاروائی - Disciplinary action in Anantnag - DISCIPLINARY ACTION IN ANANTNAG

اننت ناگ میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر پانچ سرکاری ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی کی گئی۔ ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ (انتخابی ضابطہ اخلاق) کی خلاف ورزی پر دو ملازمین معطل کیے گئے، جب کہ دو ملازمین کی تنخواہیں روک دی گئیں اور ایک کے خلاف معطلی کی سفارش کی گئی۔

DISCIPLINARY ACTION IN ANANTNAG
اننت ناگ میں پانچ سرکاری ملازمین کے خلاف تادیبی کاروائی (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 31, 2024, 9:50 AM IST

اننت ناگ: ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ (انتخابی ضابطہ اخلاق) کی خلاف ورزی کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ضلع انتطامیہ اننت ناگ نے جاری انتخابات کے دوران سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پانچ سرکاری ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی کی ہے۔

غور طلب ہے کہ سرکاری ملازمین کا سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینا ماڈل ضابطہ اخلاق (MCC) کی خلاف ورزی ہے۔ سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر دو ملازمین کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے، جبکہ دو ملازمین کی تنخواہیں اگلے احکامات تک روک دی گئی ہیں۔ مزید ایک ملازم کے خلاف معطلی کی سفارش کی گئی ہے۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی ہدایات واضح ہیں کہ انتخابی عمل کی شفافیت اور غیر جانبداری کو یقینی بنانے کے لیے سرکاری ملازمین کو انتخابی مدت کے دوران کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمی یا مہم چلانے سے گریز کرنا چاہیے۔

ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے تمام سرکاری ملازمین کو سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے باز رہنے کی سخت وارننگ جاری کی ہے۔ انہوں نے انہیں ان کے فرض کی یاد دہانی کرائی کہ وہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے فراہم کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے تحت 18 ستمبر کو ووٹنگ ہوگی جب دوسرے مرحلے کی پولنگ 25 ستمبر اور تیسرے مرحلے کے لیے یکم اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی۔ قابل ذکر ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت سرکاری ملازمین کو تشہیری سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں:

سرینگر، بارہمولہ اور کپواڑہ میں نئے ایس ایس پی کا تقرر

کانگریس کے ساتھ اتحاد کے لیے این سی کو کئی سیٹوں کی 'قربانی' دینی پڑی: عمر عبداللہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.