ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں وکشمیر میں شدید گرمی سے لوگوں کا برا حال - heat wave in Kashmir - HEAT WAVE IN KASHMIR

Heatwave Forecast in JK From June 3: جموں و کشمیر میں درجہ حرارت میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ شدیدگرمی سے عام لوگوں کا برا حال ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے تین جون سے گرم ہواؤں اور لو میں تیزی آنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

جموں وکشمیر میں شدید گرمی سے لوگوں کا برا حال
جموں وکشمیر میں شدید گرمی سے لوگوں کا برا حال (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 29, 2024, 3:22 PM IST

جموں وکشمیر میں شدید گرمی سے لوگوں کا برا حال (etv bharat)

سری نگر: حکمہ موسیمات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار احمد نے ای ٹی بھارت سے بات کرتے ہوے کہا کہ جموں صوبے کے میدانی علاقوں میں اگلے سات دنوں کے دوران شدید گرمی سے عام لوگوں کو راحت ملنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں 29 مئی کو موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ بعد میں 30 اور 31 مئی کو بھی موسم جزوی سے مجموعی طور پر ابر آلود رہنے کے بیچ کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشیں متوقع ہیں۔ وادی میں یکم اور دو جون کو بھی موسم جزوی سے مجموعی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔ اس بیج کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔ تین جون سے پانچ جون تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 30 مئی سے دو جون تک وادی کشمیر اور جموں صوبے کے پہاڑی علاقوں میں گرمی کی شدت سے کسی حد تک راحت متوقع ہے۔ محکمے کے مطابق تین جون سے ہیٹ ویو (گرمی کی لہر) کا ایک اور مرحلہ شروع ہوسکتا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے گرمی سے بچنے اور زیادہ سے زیادہ مقدار میں پانی پینے کی تاکید کی۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر میں 3 جون سے ہیٹ ویو کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی

دریں اثنا وادی میں جہاں دن کے وقت شدید گرمی ریکارڈ کیا جارہا ہے وہیں۔درجہ حرارت میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 15.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 11.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 3.9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.