ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ڈائریکٹر زراعت نے پلوامہ میں کھیرے کے بیج لگا کر ہائی ٹیک پولی ہاؤس کا افتتاح کیا - Agriculture Director visits Pulwama - AGRICULTURE DIRECTOR VISITS PULWAMA

جموں کشمیر کے ضلع پلوامہ میں جہاں محتلف اقسام کے میوہ جات اگائے جاتے ہیں وہیں ضلع پلوامہ میں محمکہ زراعت کی مدد سے کسان سبزیوں کی کاشت کرکے روزگار کمانے کے اہل ہورہے ہیں۔ ان کسانوں کی یہی کوشش ہے کہ حکومت کی جانب سے ملنے والی سہولیات کا فائدہ سب کسان اٹھائیں اور اپنی معیشت کو مزید مضبوط بنائیں۔

AGRICULTURE DIRECTOR VISITS PULWAMA
AGRICULTURE DIRECTOR VISITS PULWAMA
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 22, 2024, 5:47 PM IST

ایگریکلچر ڈائریکٹر کا پلوامہ دورہ

پلوامہ: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں جہاں محتلف اقسام کے میوہ جات اگائے جاتے ہیں وہیں ضلع پلوامہ میں محمکہ زراعت کی مدد سے کسان سبزیوں کی کاشت کرکے روزگار کمانے کے اہل ہورہے ہیں۔

اس سلسلے میں آج محمکہ زراعت کے ڈائریکٹر چودھری محمد اقبال نے محمکہ کے دیگر افسران سمیت ضلع پلوامہ کے ٹہاب علاقے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ہائی ٹیک پولی ہاؤس میں کھیرے کے بیج لگا کر اس کا افتتاح کیا۔ یہ بیج ہائی بریڈ بیج ہوتے ہیں اور اس کی کاشت پہلی بار تجربے کے طور پر کی جا رہی ہے تاکہ اس طرح کے نئے بیچ لگا کر کسانوں کی آمدنی کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس پروگرام کو ہولیسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروگرام اسکیم کے تحت شروع کیا گیا ہے جس سے ضلع پلوامہ کے محتلف علاقوں کے کسان مستفید ہو سکتے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت اگرچہ کئی فصلوں کو پہلے ہی لگایا گیا ہے وہیں آج نئے تجربے کے طور پر کھیرے کے نئے بیچ بھی لگائے گئے ہیں۔

اس موقعے پر کسان فاروق احمد نے کہا کہ ضلع پلوامہ میں جہاں کسان محتلف میوہ جات اگاتے ہیں، وہیں ان کو سبزیوں کی بھی کاشت کرنا بھی ضروری لگ رہی ہے تاکہ ایگریکلچر سیکٹر کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کافی فائدے بخش کام ہے۔ اس سے ہم دوسرے لوگوں کو بھی روزگار دے سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ محمکہ زراعت ہمیں وقتاً فوقتاً رہنمائی کرتا ہے جس سے ہمیں کافی فائدہ پہنچ رہا ہے۔ ضلع کے تمام کسانوں کو بھی اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

ادھر محمکہ زراعت کے ڈائریکٹر چودھری محمد اقبال نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرکار نے مکمل طور پر ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروگرام شروع کیا ہے جس کا مقصد یہاں کے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے جس کے لئے محکمہ زراعت ہمیشہ کسانوں کے لئے پیش پیش رہتا ہے۔ جب کہ سبسیڈی پر انہیں بیج ، ہائی ٹیک پالی ہاؤس وغیر فراہم کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں تک معیار اور ہائی بریڈ بیج پہچانے کے لئے محمکہ کام کررہا ہے اور جلدی ہی اس مسلئہ کو حل کیا جائے گا۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ٹہاب زون میں جہاں کسان میوہ جات، دھان اور دیگر فصلوں کی کاشت کرتے ہیں وہیں اس زون میں بڑے پیمانے پر سبزیوں کی کاشت کی جاتی ہیں جس سے علاقے کے بیشتر لوگ اچھی خاصی کمائی کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.