ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ڈی جی بی ایس ایف نے لائن آف کنٹرول پر فوجی تیاریوں کا جائزہ لیا - DG BSF visits LOC

author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 12, 2024, 4:38 PM IST

بارڈر سکیورٹی فورسز کے ڈائریکٹر جنرل نتن اگروال نے جمعہ کو لائن آف کنٹرول پر فورسز کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ آئی جی بی ایس ایف کشمیر اشوک یادوہ شریک تھے۔

Etv Bharatdg-bsf-reviews-forces-preparedness-along-loc-in-kashmir
ڈی جی بی ایس ایف نے لائن آف کنٹرول پر فوجی تیاریوں کا جائزہ لیا

سرینگر: بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نتن اگروال نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے سرینگر سیکٹر کے اگلے علاقوں کا دورہ کرکے آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے اس دوران مشکل موسمی صورتحال کے باجود اپنے فرائض بخوبی نبھانے پر جوانوں کے عزم کی سراہنا کی۔

بارڈر سکیورٹی فورسز نے یہ جانکاری جمعہ کے روز 'ایکس' پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی۔
انہوں نے کہا: 'بی ایس ایف کے ڈی جی شری نتن اگروال نے ایل او سی کے سرینگر سیکٹر کے اگلے علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں تعینات یونٹ کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا'۔

ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا: 'ڈی جی نے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور سخت موسمی صورتحال کے باجود جوانوں کے اپنے فرائض بخوبی انجام دینے کے عزم کی سراہنا کی'۔

آئی جی بی ایس ایف کشمیر فرنٹیئر اشوک یادو ایل او سی کے دورے کے دوران ڈی جی بی ایس ایف کے ہمراہ تھے۔

مزید پڑھیں: بی ایس ایف سرحدوں پر کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار: آئی جی

یاد رہے کہ آئی جی بی ایس ایف کشمیر یادو نے حال ہی میں کہا تھا کہ عام انتخابات جیسے اہم واقعات کے دوران دراندازی کے امکانات بڑھ جاتے ہے، تاہم سکیورٹی فورسز چوکس ہیں اور ایسی کسی بھی کوشش کو وہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

بتادیں سکیورٹی فورسز نے گزشتہ ہفتے اوڑی سیکٹر میں دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے دو نامعلوم دراندازوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا تھا۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.