اننت ناگ ۔ شوپیان: جموں و کشمیر میں دارالحکومت سریینگر کے حبہ کدل علاقے میں گزشتہ روز پنجاب کے دو عام شہریوں کی ہلاکت کے خلاف مختلف علاقوں میں عوام کی جانب سے مظاہرے کئے گئے۔ آج شوپیاں قصبہ میں کینڈل مارچ نکالکر ہلاکتوں کی مذمت کی گئی اور قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ لوگوں نے گول چوک شوپیاں کے پاس کینڈل مارچ منظم کیا جس میں سماجی تنظیموں کے ارکان کے علاوہ عام لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
وہیں اننت ناگ میں بھی عام شہریوں کی ہلاکت کے خلاف کینڈل مارچ نکالا گیا۔ آج تاریخی لال چوک میں عام لوگوں کی بڑی تعددا نے کینڈل لائٹ مارچ نکالا۔ اس موقع پر عام شہریوں کی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا گیااور حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کرنے کی مانگ کی گئی۔ مظاہرین میں تاجرین، سول سوسائٹی کے اراکین اور سرکاری ملازمین شامل تھے۔ مظاہرین نے ہلاکتوں کی مذمت کی اور واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے تمام غیر مقامی مزدوروں کی حفاظت کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں موم بتیاں تھیں۔ کینڈل مارچ ٹوں ہال اننت ناگ سے شروع ہو اور لال چوک پر اختتام پذیر ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سرینگر کے حبہ کدل علاقہ میں عسکریت پسندوں نے دو غیر مقامی لوگوں پر حملہ کرکے انہیں ہلاک کردیا تھا ۔