ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سڑک کی تعمیر سے سیاحتی سرگرمیوں کو ملے گا فروغ: ڈی ڈی سی ممبر - Dr Harbaksh Singh

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 10, 2024, 5:29 PM IST

ترال کے ڈی ڈی سی ممبر، ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے مختلف دیہات کا دورہ کرکے ترقیاتی پروجیکٹس پر جاری کام کاج کا جائزہ لیا۔

س
ترال - نودل سڑک کی میگڈمائزیشن (ای ٹی وی بھارت)

پلوامہ (جموں کشمیر) : ڈی ڈی سی ممبر، ترال، ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے جنوبی کشمیر کے ترال سب ضلع کے کئی دیہات کا دورہ کیا اور ترقیاتی پروجیکٹس پر جاری کام کاج کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ترال بی ڈی او آفس میں کئی مسائل پر بی ڈی او کے ساتھ بات کی جس دوران ڈی ڈی سی ممبر نے کئی ترقیاتی پروجیکٹس کا از خود معائنہ بھی کیا۔

سڑک کی تعمیر سے سیاحتی سرگرمیوں کو ملے گا فروغ: ڈی ڈی سی ممبر (ای ٹی وی بھارت)

ڈی ڈی سی ممبر نے ترال - نودل اور ترال - چھچکوٹ سڑکوں پر ہو رہی میکڈمایزیشن کا بھی جائزہ بھی لیا، جس دوران انہوں نے متعلقہ محکموں کے ذمہ دار افسران کے ساتھ ساتھ ٹھیکہ داروں کے ساتھ بات چیت کی۔ سنگھ نے پنگلش علاقے کا بھی دورہ کرکے عوام کے ساتھ گفتگو کی، جس دوران پنگلس کے باشندوں نے اپنے اپنے علاقہ جات کے مسائل اس کی نوٹس میں لائے۔

ہربخش سنگھ نے ترال علاقے میں جاری ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ’’عوامی خدشات کا ازالہ بھی کیا جائے گا۔‘‘ انہوں نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ترال - چھچکوٹ سڑک کی میگڈمائزیشن سے جہاں ایک وسیع آبادی کو راحت ملے گی وہیں شکارگاہ جیسے سیاحتی مقام کی شان رفتہ بھی بحال ہوگی۔ ہربخش کے مطابق ’’شکارگاہ ایک تاریخی اور سیاحتی مقام ہے اور اگر اس جگہ کی شان رفتہ بحال ہوتی ہے تو اس سے پورے ترال علاقے میں ترقی رفتار پکڑ سکتی ہے۔‘‘ انہوں نے لوگوں کو یقین دہانی کی کہ سڑک کی تعمیر میں کسی بھی قسم کی کمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ترال - چھچکوٹ سڑک پر میکڈمایزیشن شروع، مقامی لوگوں میں خوشی - Macadamization

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.