گاندربل (جموں کشمیر) : ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامیر سنگھ نے مالی سال 2023-24 کے دسمبر کو ختم ہوئی تیسری سہ ماہی سے متعلق کار کردگی کا جائزہ لینے کیلئے ضلع سطح کی جائزہ کمیٹی ( ڈی ایل آر سی) اور ضلع مشاورتی کمیٹی (ڈی سی سی) کے اجلاس کی صدارت کی۔ میٹنگ کے دوران ڈی سی کو بتایا گیا کہ ضلع میں کام کرنے والے بینکوں نے 554.83 کروڑ روپے کی رقم ترجیحی شعبوں میں تقسیم کی ہے جبکہ 654.44 کروڑ روپے کے سالانہ ہدف کی شرح 85 فیصد اور غیر ترجیحی شعبے میں 420.93 کروڑ روپے کی رقم تقسیم کی گئی ہے۔
میٹنگ کے دوران بتایا گیا کہ مالی سال 2023-24 کی دسمبر 2023 کو ختم ہونے والی تیسری سہ ماہی کیلئے سالانہ کریڈٹ پلان کے 111 فیصد کی کامیابی کو درج کرتے ہوئے 879.06 کروڑ روپے کے سالانہ ہدف کے مقابلے میں 975.76 کروڑ روپے کی کل کریڈٹ تقسیم کی گئی ہے۔ افسران نے مزید بتایا کہ صرف جے اینڈ کے بینک نے ترجیحی شعبے کے تحت 512.20 کروڑ روپے اور غیر ترجیحی شعبے کے تحت 326.62 کروڑ روپے تقسیم کیے ہیں جو کہ ضلع میں مجموعی قرضوں کی فراہمی میں 86 فیصد شراکت کو ظاہر کرتا ہے۔
ڈی سی نے ایچ اے ڈی پی پلان کے تحت زراعت اور اس سے منسلک شعبوں میں قرض کی فراہمی کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ مالی سال 25-2024 کے لیے ڈسٹرکٹ کریڈٹ پلان میں ترجیحی شعبے کے تحت 766.29 کروڑ روپے کی منظوری بھی دی گئی۔
مزید پڑھیں: گاندربل میں تھانہ دیوس کا اہتمام